ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

’’ن لیگ کی پی کے 63 میں فتح ‘‘ نواز شریف نے اہم پیغام جاری کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ نے تحریک انصاف کی نشست چھین لی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے چار حلقوں میں ضمنی انتخاب میں پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتیجہ سامنے آ گیا۔ پی کے 63 نوشہرہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے اختیارولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے

امیدوار میاں محمدعمر 17 ہزار 23 ووٹ لیکر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہاہے کہ ’’اللہ کےفضل سےتمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کوعزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔‘‘ انکا کا کہنا تھا کہ عوام نے دھاندلی کے زریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کومسترد کردیا ہے،وہ دن دور نہیں جب غربت بیروزگاری مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز/سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے زریعےشکست دے گا۔انشااللہ۔ واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تین حلقوں میں ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے، اب تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیر آباد کے حلقہ پی پی 51 کے ضمنی الیکشن میں 36 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار بیگم طلعت شوکت 13107 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد یوسف 12311 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔حلقہ این اے45 کرم میں آزاد امیدوار کا فی الحال پلڑا بھاری ہے، 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید جمال 7851 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 7838 ووٹ لے کر پیچھے اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 4315 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے 42 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار کا پلڑا بھاری ہے

ن لیگ کی امیدوار 11751 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں اور تحریک انصاف کے امید وار علی اسجد ملہی 8826 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ غرض اب تک کے پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تین میں ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ابھی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، انتہائی کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ بظاہر تین حلقوں میں ن لیگ کی فتح یقینی لگ رہی ہے لیکن ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…