ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اہم ترین رہنماسینٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردار ہو گئے

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر شبلی فراز اور اعظم سواتی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے گھر گئے ان کے ہمراہ سینیٹر سجاد حسین،سینیٹر مرزا آفریدی اور

نصیب اللہ بازئی بھی تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان نے فراغ دلی اور جذبے سے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان نے سینٹ میں پی ٹی آئی کا موقف پرزور طریقے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان پارٹی کا اثاثہ ہے مستقبل میں بھی انکی خدمات حاصل کرینگے۔وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان کا تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان کی خدمات کے اعتراف میں آج ہم یہاں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا وژن ہمارے لئے قابل قدر ہے،یہ ضروری نہیں کہ ہر وقت میں ہم سینیٹر ہوں،وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن ہے ہر مشکل میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…