اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ کے کارکن پولنگ اسٹیشن میں دروازہ توڑ کر داخل ہو گئے، مریم نواز کا بھی حیرت انگیز موقف

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن پر گھنٹوں انتظار کے باوجود پولنگ اسٹیشن کے دروازے نہیں کھولے گئے۔ جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو بے وقوف بنایا گیا، یہاں تک کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا جس پر ن لیگ کے کارکنوں کا صبر جواب دے گیا

اور ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا اورکارکن دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس صورتحال پر شرم کرے۔دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ تلخ کلامی، تکرار، دھکم پیل اور بدنظمی کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ کے پولنگ اسٹیشن گوئندکے میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے دوکارکن دم توڑ گئے۔پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی جبکہ عینی شاہدین نے کہا کہ علاقے میں اسلحے کی سرعام نمائش ہوتی ہے اور کہیں بھی قانون کی بالادستی نظر نہیں آئی۔این اے-75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں فائرنگ کا الزام حکمران جماعت پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے پر عائد کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘میں مسلم لیگ ن کے، خصوصاً ڈسکہ، وزیرآباد اور نوشہرہ کے ورکرز سے درخواست کرتی ہوں کہ آج آپ نے پی ٹی آئی کے حکومتی اراکین اور پولیس کی کھلم کھلا غنڈہ گردی اور دھاندلی کے باوجود جس جرآت بہادری اور عزم سے ووٹ ڈالا ہے، اب اسی جرات

اور بہادری سے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں اور اس کی حفاظت کریں ‘۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کارکنان ووٹوں کی گنتی اور بیلٹ باکس کی ترسیل کے دوران نہ صرف پولنگ اسٹیشنز میں رہیں بلکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران بھی ریٹرننگ افسروں کے دفاتر تک پہرا دیں اور جب تک تمام فارمز 45 اور حتمی نتیجہ نہیں مل جاتا اپنے ووٹ کی حفاظت کریں ‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…