منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میٹرک فیل لڑکی کی غلامی قبول نہیں، ن لیگ آزاد کشمیر کے بانی سردار سکندر حیات نے مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکی کی غلامی قبول نہیں اور اس لڑکی کی بالکل بھی نہیں جو میٹرک فیل ہو، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر عباسی نامی صارف نے آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے بانی سردار سکندر حیات کی گفتگو کی ایک ویڈیو

شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ لڑکی کی غلامی قبول نہیں اور اس لڑکی کی بالکل بھی نہیں جو میٹرک فیل ہو، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و بانی ن لیگ سردار سکندر حیات نے مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا اور کہا کہ میٹرک فیل لڑکی عمران خان کو کہتی ہے یہ یونین کونسل نہیں چلا سکتا، کتنے شرم کی بات ہے۔ لوٹ مار کرتے ہیں، کسی نے کہاکہ الزام لگاتے ہیں، سردار سکندر حیات نے کہاکہ نواز شریف میری کار چھین کر لے گیا تھا، اس موقع پر قہقہے لگ گئے۔ انہوں نے کہاکہ وہ انکار کریں کہ ایسا نہیں ہوا تھا، جب نواز شریف پر برا وقت آیا تو واپس بھیج رہے تھے تو اس وقت میں نے کہا کہ نہیں آپ رکھیں۔ ہم ایک دوسرے کو جانتے پہچانتے ہیں۔ دوسری جانب مظفرآباد میں مسلم ن کی حکومت کو بڑا دھچکا،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات کے صاحب زادے فاروق سکندر وزارت سے مستعفی ہو گئے،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔آزاد کشمیر کابینہ میں فاروق سکندر کے پاس وزرات مال و کسٹوڈین کا قلم دان تھا، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل فاروق سکندر کے والد اور سابق وزیراعظم سکندر حیات بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…