جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کی انٹری ، پی ٹی آئی رہنما کو موقع مل گیا وہ عمران خان کی مجبوریوں سے کیا فائدہ اٹھائیں گے ؟ رئوف کلاسرا کا حیران کن دعویٰ

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو موقع مل گیا ہے کہ وہ ان کی کمزوریوں سے فائد اٹھائیں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ باپ بیٹے پر ایف آئی آرز تھانے میں درج ہیں جو اتنے بڑے سکینڈلز میں ملوث رہے ہیں وہ جا کر آج جا کر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔میرا حکومت سے سوال ہے کہ

یہ کہاں کی ٹرانسپرنسی ہے کہ ایک بندہ جو شوگر سیکنڈلز میں ملوث ہے اور جس نے 56کروڑ روپے کی سبسڈی لی ہوئی ہے ۔ جہانگیر ترین کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اپنے الفاظ تھے کہ انہوں نے مجھے بڑا دکھ دیا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جس بندے سے آپ کو تکلیف ہوئی ہے جو سکینڈل میں ملوث ہے ،آج آپ نےاسے لانچ کر دیا ہے کیونکہ آپ کو دو چار سیٹیں چاہیں، اسی حکومت نے جہانگیر ترین کیخلاف ٹویٹر ٹرینڈ چلائے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جہانگیر ترین کا نکالے جانے پر متعدد ہو گئے تھے کہ ان کے بغیر تو پارٹی نہیں چل سکتی ، کیونکہ وہ پیسہ خرچ کرتے ہیں ، جہاز ان کے پاس ہیں یہ تو کسی کو چاہے نہیں پلاتے چائے کا خرچ تو وہ نکال رہے تھے ۔ کیونکہ یہاں کہانی تو اصل میں 10بارہ کی ہے ،پنجاب میں بھی نقصان ہو سکتا ہے اور یہاں بھی انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ ، جہانگیر ترین اس کا فائدہ کیالیں گے ، جہانگیر ترین سب سے پہلے اپنے کیسز سیٹل کروائیں گے ،اب سب کو سمجھ آ رہی ہو گی کیونکہ شوگر سکینڈل میں بھی کچھ نہیں ہوا ، ایک کارڈ بچا کر رکھا گیا تھا کیونکہ انہیں اس وقت لانچ کریں گے ۔ کیا اب پی ٹی آئی والوں کو وہ ہائی مارل گرائونڈ یاد نہیں آرہا ،آپ نے اپنی پارٹی سے پوچھا ہے کہ یہ شوگر مل سکینڈل میں ملوث ہے اس پر تو ایف آر ز درج ہیں ،آپ نے کیسے انہیں لانچ کر دیا ،یہ ووٹ لینے جارہے ہیں یا خریدنے جارہے ہیں ۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…