جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

سری لنکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کینسل کردی‎

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اگلے دورہ سری لنکا کے دوران وہاں کے پارلیمنٹ سے طے شدہ خطاب کو منسوخ کردیا گیا،وزیراعظم نے 22 فروری سے 2 روزہ دورے پر کولمبو روانہ ہونا ہے۔نجی ٹی وی ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوں نے سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا سے ملاقات اور سرمایہ کاروں کی

ایک کانفرنس سے خطاب کے علاوہ 24 فروری کو سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب بھی کرنا تھا۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ عمران خان کے دورے کے دوران پارلیمنٹ سے تقریر کو حکومت پاکستان کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا تاہم سری لنکن میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسے منسوخ کردیا گیا۔سری لنکا سے آنے والی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کے خطاب کو منسوخ کرنے کی مختلف وجوہات بیان کی گئیں۔سری لنکا کے روزنامہ ایکسپریس نے سیکریٹری خارجہ جایاناتھ کولومبیج کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ اسپیکر مہیندا یاپا ابے وردینا کی جانب سے کووڈ 19 کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کی گئی تھی۔تاہم کچھ اخبار نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سری لنکن حکومت میں کچھ عناصر تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ تقریر ہو کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ اس طرح کرنا بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کرسکتا ہے جو پہلے ہی کولمبو پورٹ میں ایسٹ کنٹینر ٹرمنل پر معاہدے کی منسوخی کے بعد تناؤ کا شکار ہیں۔یہ توقع تھی کہ عمران خان اپنی تقریر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے جو دہلی کو ناراض کرسکتا تھا، اسی طرح ایکسپریس اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کو یہ موقع دینا عمران خان کو نریندر مودی کی برابری دینے کے مترادف ہوسکتا تھا۔تاہم ایک اور قیاس آرائی یہ پائی جارہی کہ سری لنکا کی حکومت کو عمران خان کے سری لنکا میں مسلمانوں کے حقوق سے متعلق بات کرنے پر تشویش تھی، جنہیں بدھ مت کی اکثریت کے ہاتھوں زیادتیوں، بڑھتے مسلمان مخالف جذبات اور جانبدارانہ حکومتی فیصلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید یہ کہ سری لنکن حکومت نے کووڈ 19 سے مرنے والوں کے لیے میتیں جلانے کا قانون لازمی کیا تھا جو ملک میں مسلمانوں پر لاگو ہوتا تھا۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…