جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم ان اداروں کو غریبوں کا روزگار چھینے سے روکیں، پہلے ہی نہ نوکری ہے نہ روزگار، چودھری شجاعت حسین کا عمران خان سے بڑا مطالبہ

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے گجرات میں محکمہ اوقاف اور بلدیہ کے آپریشن کے دوران غریب دکاندار کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نہ نوکری مل رہی ہے اور کاروبار جو پہلے ہی مشکل سے چل رہا ہے اس کو بھی چھینا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سمیت پنجاب میںروزگار چھینے پر لوگوں کی اموات ہوئیں اور بہت سے زخمی بھی ہوئے۔ چودھری

شجاعت حسین نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے یہ لوگ یہاں پر اپنا کاروبار کر رہے ہیں لیکن محکمہ اوقاف اور بلدیہ نے غریبوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا، آپریشن کے دوران ایک غریب دکاندار صدمے سے فوت ہو گیا باقی دکانداروں کا بھی یہی حال ہے، غریبوں کی حالت زار پر رحم کریں اور لوگوں کی بددعائیں نہ لیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب اس غریب دکاندار کے بچوں کو کون پالے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو اسمبلیوں میں بھی اٹھایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…