جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

چودھری شجاعت حسین کا پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن، سینئر سیاسی رہنما کی پاکستانی ڈاکٹروں کی تعریف

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستانی ڈاکٹروں پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں دیگر مستند و ماہر ڈاکٹروں

کی ٹیم جن میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے انہوں نے صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا۔ چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا اور دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے ہسپتال سے واپسی پر غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ وہ طویل عرصہ سے اس مرض میں مبتلا ہیں جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا، آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، چودھری صباحت الٰہی، رانا خالد اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے، چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ باہر بھی جا سکتے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…