جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمین پر شیلنگ سے متعلق بیان مذاق میں دیا تھا ،شیخ رشید نے معذرت کرلی

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی وطن واپس آنا چاہیں تو 72گھنٹے میں سفری اجازت نامہ جاری کیا جا سکتا ہے ، نواز شریف واپس نہیں آئیں گے صرف پروگراموں میں ہی بات کرتے ہیں ۔ پی ڈی ایم نے اتنے فیصلے بدلے اب لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کرلیں، آصف زرداری نے ووٹ مانگنے

میں پی ایچ ڈی کی ہوئی لیکن بکائو مال امسال شرمندہ ہو ں گے ۔ اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے آج اسمبلیوں سے ووٹ مانگ رہے ۔ ٹی ایل پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اپریل تک رکنے کا کہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا منگل سے رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو گئی ہے،نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہونے پر اس کی کوئی قانونی حثیت نہیں رہتی ، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام قومی احتساب بیورو(نیب) کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے۔ جو شخص ای سی ایل پر ہو اس کا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف کی جانب سے عدالتی ریلیف کا غلط استعمال کیا گیا۔ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے صرف پروگراموں میں ہی بات کرتے ہیں ہائیکورٹ کا فیصلہ نواز شریف وطن واپس آئیں لہذ ا اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو انہیں 72گھنٹے میں سفری اجازت نامہ جاری کیا جا سکتا ہے ۔ ۔انہوں نے کہا

کہ مریم نواز نے اپنی سرجری کی بات کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اس کے لیے باہر جانے کی درخواست نہیں کریں گی، تو اچھی بات ہے کسی نہ درخواست کی نہ ہم نے مانگی یہ تو درخواست گزار پر منحصر ہے کہ وہ نہ دینا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ بکنے والے کا ضمیر

مردہ ہو تا ہے جو ایک بار بکتا ہے وہ بار بار بکتا ہے ،بکنے والا کونسلر شپ سے بکنا شروع ہو جاتے ہیں زندہ لوگ کبھی نہیں بکتے، آصف زردداری نے ووٹ مانگنے میں پی ایچ ڈی کی ہو ئی ہے مگر انہیں مایوسی ہو گی ، بکاو مال امسال شرمندہ ہوں گے،اصف علی زرداری

خرید و فروخت نہ کر پائیں گیساری سیاست تین مارچ کے الیششن پر ہو گی سینیٹ الیکشن میں کوئی سر پرائز نہیں ہو گا 15دن تک سرپرائز کی باتیں ہو نگی 3 مارچ کے بعد افواہوں کے بازار میں کمی آئے گی،4مارچ کو سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی میدان مار ے گی وفاقی وزیر نے کہا

مولانا فضل الرحمٰن سمیت وہ لوگ جو اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے وہ آج اسمبلیوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں اور ٹکٹوں کی جستجو میں لوگوں کی دلچسپی ہے، یہ اس اسمبلی کی عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس اسمبلی، جمہوریت، الیکشن کے نظام کی عزت ہے اور وہ لوگ جو

اس نظام کو تہہ و بالا کرنا چاہتے تھے یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے۔ سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آنے والا ہے جو بھی آیا تسلیم کریں گے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اتینے فیصلے بدلے ہیں لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کرلیں ۔ اگر

پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تو کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے ، میرا وعدہ ہے پہلے بھی اور بعد میں بھی پی ڈی ایم کو سہولیات دیں گے ،قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے،انہوں نے کہ پچھلی دفعہ سرکاری ملازمین پر شیلنگ سے متعلق ایک بیان ازراہ مذاق دیا تھا

جس پر معذرت خواہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دس سال کے پاسپورٹ کی فیس آدھی کر دی ہے نادار کے چئیرمین کی تقرری کیلئے اخبار میں اشتہار دیا گیا ہیے ، ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پچاس افسران کو جو ویزہ سیکشن میں تھے واپس بلاوا لیا گیا ہے،عارضی

طور پر نادرہ کے چیئرمین کی تعیناتی کی گئی عارضی چیئرمین پالیسی پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، نئے افسر کو 14 روز میں چارج نہیں دے گا ایسے نوکری سے فارغ کر دیں گے نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کرے گا،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ باڈرز منیجمنٹ

کو بھی دیکھوں گا وہاں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہامولانا عبدالعزیر کے والد کے ساتھ میرے تعلقات ہیں ٹی ایل پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اپریل تک رکنے کا کہا ہے لوگ سیاست کے لیے ملک چھوڑ جاتے ہیں وہ کیا سیاستدان ہیں جو دھوکہ دیتے ہیں لوگ تو اپنی لاش بھی ملک میں لے جانا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…