اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی اور حالات سے تنگ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الٰہی آباد کے رہائشی اکرم ولد انور نے مہنگائی اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی وموت کی کشمکش

میں مبتلا رہنے کے بعد وہ ابدی نیند سو گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔دوسری جانب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ25سالہ نوجوان مارا گیا جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا،نوجوان کے ورثاء کا درجنوں افراد کے ہمراہ پولیس کے خلاف احتجاج’ ڈجکوٹ روڈ ٹریفک کے لئے بند’ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان’ واقعہ کے مطابق بیان کیا جاتا ہے کہ کارخانہ بازار ڈجکوٹ کا رہائشی رانا شہریار اپنے عزیز کے ہمراہ بائیک پر سوار اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے فیصل آباد جیل جارہا تھاکہ سمندری روڈ دالوال سٹاپ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رانا شہریار عرف شہری موقع پر دم توڑ گیا جب کہ قاسم شدید زخمی ہو گیا ریسکیو بروقت نہ پہنچ سکی زخمی قاسم کو پرائیویٹ گاڑی میںہسپتال منتقل کر دیا گیا رانا قاسم کی چند دن قبل شادی ہوئی تھی حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ منتقل کر دیا ہے رانا شہر یار نوجوان لیڈر تھا اس کے مارے جانے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہوگئی لوگ جوق در جوق ان کے گھر افسوس کے لیے پہنچ گئے ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…