جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان پاکستان میں کرپشن کے کینسر کے واحد سرجن ہیں

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )عمران خان پاکستان میں کرپشن کے کینسر کے واحد سرجن ہیں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مارچ کے قریب آتے ہی پی ڈی ایم کو اپنے سیاسی بیانیے کی موت واضح نظر آنے لگی ہے۔ جعلی راجکماری اپنے باپ کی طرح ٹیمپرڈ میڈیکل رپورٹس کا سہارا لے کر سرجری کے

بہانے بیرون ملک فرار ہونے کے بہانے تلاش کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانوں کی جب سے سرجری شروع کی ہے اپوزیشن رہنمائوں میں بیماریاں بڑھنے لگی ہیں۔ پاکستان میں کرپشن کے کینسر کے علاج کا ایک ہی سرجن ہے جو عمران خان ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایوان وز،یراعلیٰ میں میڈیا کو کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ کے موقع پرکیا۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ مریم دماغ کی سرجری کرائیں گی یا آنکھوں کی؟ کیونکہ ان کی آنکھوں کو ہر جلسے میں موجود افراد سے کئی گنا زیادہ نظر آنے کا مرض بھی لاحق ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف عمران خان کو حاصل ہے کہ انہوں نے کرپشن پر اپنے ایم پی ایز کو نکال دیا۔ پی ڈی ایم سینٹ کے انتخابات کے تمام معاملات کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور انشاء اللہ پارٹی میں ایسا کوئی عمل نہیں ہو گا جس کا نتیجہ وسیع پیمانے پر سرجری کی صورت نکلے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سرٹیفائیڈ اور نااہل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا مقصد نوٹوں کی بھری ہوئی بوریوں کو تازہ ہوا لگا کر پھر استعمال کرنا ہے۔ یہ لوگ نوٹ کی چمک، ووٹ فروشی، ضمیرفروشی اور امیدواروں کی منڈیاں لگا کر سینٹ کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

مگر ان کو ناکامی ہو گی۔ یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کے پیچھے دولت کی چمک اور بریف کیس کے سوا کچھ نہیں لیکن کامیابی پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہی ملے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کو چھت فراہم کرنے کے ریاست مدینہ کے تصور کی طرف عملی اقدام اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایل ڈی اے

سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار اور ایل ڈی اے کو اپارٹمنٹس کے لئے بینک آف پنجاب کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں 4000 اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ فلیٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہو گی ، 50 فیصد کوٹہ عوام ،20 فیصد صوبائی ملازمین، 20

فیصد ایل ڈی اے ملازمین اور 10 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کیلئے مختص ہو گا۔وزیر اعلی نے صحافی ا ور وکلاء برادری کیلئے بھی کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کر دی۔، سول سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔11 ہزار سے زائد چھوٹے ملازمین مستفید ہوں گے۔ جس سے نہ صرف ان

سرکاری ملازمین کا مورال بلند ہو گا بلکہ محکموں کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی۔ قبل ازیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے امریکی دفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد کی قیادت امریکی ریاست میری لینڈ سے ڈیموکریٹک سنٹرل سٹیٹ ممبر

عائشہ خان نے کی۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی پر امن لوگ ہیں یہاں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریات کی روشنی میں وزیر اعظم عمران خان ایک روشن خیال معاشرے کی تشکیل کیلئے پر عزم ہیں۔ مغرب میں

نبی پاکؐ کی ذات اور اسلام کے خلاف کیا جانے والا منفی پراپیگنڈہ مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بنتا ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی مذہب کی تحقیر کی ممانعت کا اصول ہمیشہ کیلئے طے ہو نا چاہئے۔وفد کے شرکاء نے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مذہبی آزادی کانفرنس 2021کی میزبانی کو سراہا۔ملاقات میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے پاسٹر جان ڈیوڈ، مائیکل شینن، جیمز مائیکل سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…