پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا،سرکاری افسران کے خلاف ایکشن شروع

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سرکاری افسران کے عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد غیر سنجیدہ اور موثر کارکردگی نہ دکھانے والے سرکاری افسران کے خلاف ایکشن شروع کر دیا گیا،چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی،

وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی،263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم آفس کے مطابق 833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت، 111 افسران سے وضاحت طلب کرلی گئی،403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا، سیکرٹری اطلاعات،زراعت،ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا،وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا،وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کر دیا گیا،تمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں، وزیراعظم آفس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ،لیہ،جھنگ، بْوریوالا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے، وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…