بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملک پر مسلط حکومت مردانہ ہے نہ زنانہ،ریاست مدینہ میں چرس خانے اور بنگ خانے نہیں مساجد اور مدارس آباد تھے،سینیٹر حافظ حمد اللہ کی حکومت پر چڑھائی

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ڈی ایم اور سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکومت نہ مردانہ ہے نہ زنانہ تاریخ ریاست مدینہ سے ناآشنا لوگوں سے ریاست مدینہ کا توقع نہیں ریاست مدینہ میں چرس خانے اور بنگ خانے نہیں مساجد اور مدارس آباد تھے یہاں مساجد

کو تالے لگائے گئے اور انہیں گرایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کبل سوات میں جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے جمعیت علمااسلام سوات کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ جنرل سیکرٹری مولانا سید قمر جے یو آئی تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ جنرل سیکرٹری اشفاق خان ایڈوکیٹ افتاب حیران قاری فضل سبحان قاری فداالرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کو دوام دینے میں حکمران جماعت کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہے نیاپاکستان بنانے کے دعویدار پرانے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں نئے پاکستان میں غریب کی جھونپڑی غیرقانونی جبکہ حکمرانوں کا 300 کنال بنی گالا قانونی ہے غریب کی جھونپڑی میں ضعیف والدین عورتیں اور معصوم بچے سرچھپاتے ہیں جبکہ 300 کنال پر مشتمل بنی گالہ میں چار کتے اور دو انسان رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم احتجاجی سیاست سے نابلد نہیں سپریم کورٹ کی دیواروں پر شلواریں لٹکانے والے ہمیں احتجاج کا طور طریقہ نہ سیکھائیں کنونشن میں جمعیت علمااسلام اور جمعیت طلبااسلام کے کارکنوں نیکثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کو دوام دینے میں حکمران جماعت کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…