منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”مودی جاتے جاتے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے”بھارتی تجزیہ کار کے سنسنی خیز انکشافات ،اپنے ہی وزیر اعظم کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ،اسلام آباد ( آن لائن ) بھارتی تجزیہ نگار بھارتی پروفیسر آف پیس اینڈ کنفلکٹ ریسرچ اشوک ساون نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا ،بھارت کی الیکشن مہم ہمیشہ پڑوسی ملک کے مخالف بیانیہ پر ہوتی ہے ،پلوامہ حملے کے بعد نریندر مودی اور ان کی گودی میں بیٹھا میڈیا نے پاکستان پر الزامات کی

بوچھاڑ کر دی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،نریندر مودی جاتے جاتے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 فروری کو پلوامہ حملے کے 2 سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14فروری پلوامہ میں ایک فالس فلیگ آپریشن میں 40 بھارتی مارے گئے۔ حملے میں مارے جانے والے ہندوستانی سیکورٹی افرادکا تعلق خاص کر اقلیتوں اور نچلے درجے کی ذاتوں سے تھا۔حملہ کرنے والا ایک لوکل کشمیر ی نوجوان عادل احمد ڈار تھا۔ واقعہ کے انتظار میں بیٹھے مودی اور گودی میڈیا نے فوراً بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بو چھاڑ کر دی۔ حملہ کرنے والا ایک20ـ22 سالہ کشمیری نوجوان عادل احمد ڈار تھا اْس کی اپنی ایک کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوجوان کو 2017 میں قابض بھارتی فوج نے نا صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے اپنی حراست میں بھی رکھا، پلوامہ حملے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے والے عادل ڈار کا انڈین فورسز کی حراست میں ہونے کا انکشاف حقیقت بیان کرتا

ہے۔10 ستمبر 2017 کو شوپیاں میں شام 6 بجے انڈین فورسز اور 3 فریڈم فائٹرز میں جھڑپ کے نتیجے میں 2 فریڈم فائٹرز شہید جبکہ تیسرے عادل ڈار کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عادل احمد ڈار کے والدین کا بیان جس میں اْنھوں نے کہا کہ بھارتی تشدد

کی وجہ سے عادل کی نفرت میں اضافہ ہوا۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہندوستان نے خود اْس کو استعمال کیا۔ چارفروری کو ہی پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اس واقع کی مذمت کی اور پاکستان پر الزام تراشی کو بند کرنے کو کہا۔9فروری2019ء وزیر اعظم پاکستان نے بھی قوم سے خطاب میں

تحقیقات اور ثبوت کی بات کی۔ پھر 19 فروری سے 27 فروری تک جو کچھ ہوا اس سے بھارت ہزیمت سے دوچار ہوا دنیا نے دیکھا مودی کا سارا ڈرامہ پاکستان نے کیسے بے نقاب کیا۔ دوسری جانب پاکستان نے عالمی برادری سے یہ مطا لبہ کیا ہے کہ وقت آ گیا کہ دنیا بھارت کے اصل گھنائونے

چہرے کا نوٹس لے۔ ارنب سوامی کی واٹس ایپ اور بھارتی تجزیہ کار کے انکشافات نے ثابت کر دیا کہ پلوامہ حملہ مودی کا گھنائونا منصوبہ اور ڈرامہ تھا، مودی نے سیاسی فائدے کیلئے ا پنی عوام اور فوجیوں کو مروایا ، بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سی ڈی ایس

کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیا گیا، ۔ پلوامہ واقعہ سے 27 فروری تک جو کچھ ہوا وہ سب مودی کا گھنائونا منصوبہ اور ڈرامہ تھا،مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی ، پلوامہ واقعہ کے دو سال مکمل ہونے کے بعد گزشتہ دو سال کے دوران

مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ مسلسل بے نقاب ہوا ہے بھارتی صحافی کار ارنب سوامی کی واٹس ایپ نے ثابت کر دیا کہ پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی چال تھی، مودی نے سیاسی فائدے کے لئے اپنے ہی عوام حتی کہ فوجیوں کو مروایا ،مودی نے بھارتی فوجی کو سیاسی فائدے کے لئے

استعمال کیا ، بھارتی فوج کو استعمال کر کے جنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوات کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیا گیا، بھارتی فضائیہ مودی کے سیاسی فائدے کے لئے جھوٹ بولتی رہی، بھارتی فضائیہ مودی کی الیکشن کمپین کا

بھونپو بنی رہی، بھارتی میڈیا بکائو مال ہے ، پلوامہ حملے سے ثابت ہو ا کہ بھارتی میڈیا کو مودی نے جھوٹ بولنے کے لئے ٹی آر پیز کی رشوت دے کر خریدا ور ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے،بھارت کا گودی میڈیا مودی کی تباہ کاریوں

کا بھی دفاع کرتا رہا ۔تمام تر بھارتی پروپیگنڈا کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، دہشتگردی، منی لانڈرنگ، ڈس انفو مہم پر بھی مودی کا بھارت بے نقاب ہوا قلیتوں کے ساتھ بدسلوکی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ مخالف مہم میں بھی مودی کو منہ کی کھانا پڑی۔وقت آ گیا کہ عالمی برادری بھارت کے اصل گھنائونے چہرے کا نوٹس لے وقت آگیا کہ فن سین، یو این ایچ سی آر اور ای یو ڈس انفو لیبز کی رپورٹس کی روشنی میں بھارت سے جواب طلب کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…