ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

لوٹے اکٹھے کرنا ،لوٹوں کی منتیں ترلے کرنا واقعی عمران خان کیلئے اعصاب شکن کام ہے، جنوبی پنجاب کے لال پیلے گھوڑے اب عمران خان کی دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لوٹے اکٹھے کرنا ،لوٹوں کی منتیں ترلے کرنا واقعی عمران خان کیلئے اعصاب شکن کام ہے،جنوبی پنجاب کے لال پیلے گھوڑے اب عمران خان کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاک عمران خان نے 2018کے

الیکشن سے پہلے جن گھوڑوں کو پٹے ڈالے وہی آج ان کو بلیک میل کررہے ہیں،عمران خان نے جو گڑھے نوازشریف کیلئے کھودے ان میں آج خود ہی گررہے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ کا بادشاہ اب نئے قربانی کے بکرے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے،اس لیئے شاہی سواری لاہور آرہی ہے، لوٹاپارٹی کو لوٹے ہر بازار سے با آسانی مل جاتے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ ایک نا اہل اور نالائق شخص کوبچا نے کے لئے انصاف کے پورے نظام اور ججز کی عزت کو جھونکا جارہا ہے اوریہ عدلیہ کی عزت اورکریڈیبلٹی کے لئے اچھی چیز نہیں ہے ،ایسے شخص جسے گلی گلی محلے محلے القابات سے نوازاجارہا ہے ایسے شخص کو بچانے کے لئے عدلیہ اور عدل کاپورے نظام جھونکنا کوئی عقلمندی نہیں ، ویڈیو بنانے ،ریلیز کرنے ، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں تو یہ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،جب تمہیں ٹائمنگ سوٹ کرے تو چیئرمین سینیٹ کا پورا الیکشن چوری کرلواور جب تمہارے اراکین اسمبلی بھاگ رہے ہوں تو تمہیں ٹائمنگ یاد آ گئی ہے ، بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر قانون سازی نہیں ہوسکتی، جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں (ن)لیگ کو شکست دینا ناممکن ہے،ہمیں علم ہے جو پارٹی کے خلاف غداری یا بے وفائی نہیں کرنا چاہتا، رابطے اوپر ہوتے ہیں ، ہر کسی کو

اعتماد میں نہیں لیا جاتا، بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ان کو ہے جو مشکل میں ہیں، ہمیں نہیں ہے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ سے جو خبریں آرہی ہیں وہ بہت اچھی ہیں، وہاں شیر جیتے گا ،وہاں پر او رجہاں جہاں ووٹ کی طاقت استعمال ہو گی ،جہاں جہاں عوام کی طاقت ہو گی ووٹ ڈلے

گا وہاں (ن) لیگ کوشکست دینا نا ممکن ہے اور(ن) لیگ جیتے گی ، حکمرانوںکو جیت نظر آرہی ہے تبھی عطا اللہ تارڑ والا واقعہ ہوا ،تبھی اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں ، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ سب کچھ کرنے اور ہر ہتھکنڈا استعمال کرنے کے باوجود ان کو شکست ہوئی ہے ، ان اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…