اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

’’سینیٹ الیکشن ، پیپلزپارٹی کے امیدوار فائنل،ٹکٹ جاری‘‘ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ انتخابات نہ لڑنے کا اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ، جن میں شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا شامل ہیں جب کہ ٹیکنوکریٹ کی

مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ اور خواتین کی نشست پر پلوشہ خان اور خیرونساء مغل کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عظیم الحق منہاس کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخواہ میں فرحت اللہ بابر کو ٹکٹ جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دی ، جس کے بعد جنرل نشست کے لیے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر بھی سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ سینیٹ انتخابات تک پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ، میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے کراچی چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، اور اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر اراکین سندھ اسمبلی کو کراچی میں قیام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض پارٹی رہنماں کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ، البتہ اس فیصلے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں گذشتہ کچھ روز سے گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں متوقع نشستیں حاصل کرنے کے بعد چئیرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کا نام دے گی۔لیکن پارٹی سینئیر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے اس فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا

۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے ، نامزد امیدواروں کے نام 14 فروری کو لگائے جائیں گے جس کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…