منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

(ن) لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتاری کے فوری بعد رہا کردیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی سے حکومتی خوف اور کنفیوژن عیاں ہے جو مرضی کرلوتمہارا جانا ٹھہرگیا۔خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نوجوان

رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتار ی کے فوری بعد رہا کردیا تھانجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کراپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔ان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ اور عابد رضا افراتفری پھیلانے کیلئے وہاں گئے تھے، پولیس کو اطلاع ملی تھی، عابد رضا کے ساتھ مسلح افراد ہیں اور ان کی گاڑی میں اسلحہ ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑکوڈسکہ میں گرفتار کیا ۔ ذرائع کے مطابق عطا ءتارر کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لوٹے اکٹھے کرنا ،لوٹوں کی منتیں ترلے کرنا واقعی عمران خان کیلئے اعصاب شکن کام ہے،جنوبی پنجاب کے لال پیلے گھوڑے اب عمران خان کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاک عمران خان نے 2018کے الیکشن سے پہلے جن گھوڑوں کو پٹے ڈالے وہی آج ان کو بلیک میل کررہے ہیں،عمران خان نے جو گڑھے نوازشریف کیلئے کھودے ان میں آج خود ہی گررہے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ کا بادشاہ اب نئے قربانی کے بکرے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے،اس لیئے شاہی سواری لاہور آرہی ہے، لوٹاپارٹی کو لوٹے ہر بازار سے با آسانی مل جاتے ہیں



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…