پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے نالہ لئی منصوبے کی حتمی منظوری دے دی

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کی حتمی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر

سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور اس میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے کا تخمینہ 75ارب روپے ہے اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائیگی،سرکاری زمین پر دو مال بھی بنائے جائیں گے،منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقے کی زوننگ اور اس حوالے سے بائی لاز( ذیلی قوانین) میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے تاکہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کثیر المنزلہ اور کمرشل مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، منصوبہ روالپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…