پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے پر اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے،پی ڈی ایم سیاسی خود غرضی کی بدترین مثال ،جہاں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں یہ پوائنٹ سکورنگ کیلئے پہنچ جاتے ہیں،حکومت کی مشکلات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی، (ن) لیگ ہے، تیس سالوں کی غلطیوں کو تیس ماہ میں

ٹھیک نہیں کرسکتے،مشکلات بہت زیادہ ہیں جذبے سے حل میں لگے ہوئے ہیں،صحافت کے ذریعے ملکی مفادات کا تحفظ عظیم فریضہ ہے،حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے،جلد صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جائیگا ۔وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات نیشنل پریس کلب میں دیر بالا پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ دیر بالا پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اسلام آباد آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیر بالاپریس کلب کا نیشنل پریس کلب کے ساتھ قریبی رابطہ اچھی بات ہے ، اس سے پیشہ وارانہ صلاحتیں بہتر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے ذریعے ملکی مفادات کا تحفظ ایک عظیم فریضہ ہے،صحافی اپنے مقامی، علاقے مسائل کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مفاد کے بیانئے کی ترویج کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے دور دراز علاقوں کے صحافیوں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے،حکومت جلد صحافیوں کو بھی صحت انصاف کارڈ فراہم کرے گی۔انہوں نے دیر بالا پریس کلب کے عہدیداران کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد دیر بالا پریس کلب کا دورہ کروں گا۔سرکاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ایک مشکل دن ہے،سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث راستے بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین کے احتجاج ہر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیاہے۔اس سلسلے میں اعلی سطحی کابینہ کمیٹی بھی قائم ہے جس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک ،شیخ رشید اورعبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین رکنی حکومتی کمیٹی وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ملازمین کے

مسائل کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مسائل کی بنیادی وجہ سابق حکومتوں کی نااہلی اور منصوبہ بندی کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیس سالوں کی غلطیوں کو تیس ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے شب و روز کی محنت سے رکاوٹوں اور عوامی مسائل کو حل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی خود غرضی کی بدترین مثال ہے،جہاں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں

پی ڈی ایم پوائنٹ سکورنگ کرنے پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر چیلنجز ، کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے باوجودملکی معیشت کودوبارہ بحال کیاگیا ،تعمیرات ،ٹیکسٹائل سمیت ہر شعبے میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی معاشی کارکردگی بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن جذبے سے ان کے حل میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی اورروزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ ایسا منصوبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ،لوگوں کیلئے اپنا گھر خریدنے کے مواقع پیدا کر دیئے گئے ہیں ،لوگ اپنا گھر لے کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں ،ملک میں بہتر وقت آنا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے صحافیوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کی تجویز وزیراعظم کو دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…