پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان اب استعفیٰ کیوں نہیں دیتا؟ کہاتھا پانچ ہزار لوگ آجائیں تو استعفیٰ دے دوں گا؟،بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ظلم کی انتہاء ہے،خوراک، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ، عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، ن لیگ برس پڑی

datetime 10  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سرکاری ملازمین پر تشدد ،گرفتاریوں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں کرکے عمران خان نے خود کو ریاست کوفہ ثابت کیا ہے ،عمران خان اب استعفیٰ کیوں نہیں دیتا؟ کہاتھا پانچ ہزار لوگ آجائیں تو استعفیٰ دے دوں گا؟

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ظلم کی انتہاء ہے،خوراک، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سرکاری ملازمین پر تشدد ،گرفتاریوں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں کرکے عمران خان نے خود کو ریاست کوفہ ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب استعفیٰ کیوں نہیں دیتا؟ ،عمران خان نے تو کہاتھا کہ پانچ ہزار لوگ آجائیں تو استعفیٰ دے دوں گا؟۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین پر ڈنڈے برسائے گئے، تنخواہوں میں اضافے اور ریلیف کی بجائے آنسو گیس اور گرفتاریاں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات پورے کئے جائیں، گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید 1 روپیہ 53 پیسے اضافہ ظلم کی انتہاء ہے، وزیراعظم چور ہے، اس لئے یہ سب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انہیں کیسے پتہ چلا کہ بلوچستان میں سینٹ کا ٹکٹ 50 سے 70 کروڑ میں فروخت ہورہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے تو کارروائی کریں، قوم کے سامنے سینیٹ ٹکٹ کی قیمت کے اعلان نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پہلے بھی ویڈیو موجود تھی لیکن اس نے چھپائے رکھ کر سیاسی مفادپرستی کو مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے جہانگیر ترین جب جہاز بھر بھر کر لارہا تھا تو کیا وہ ختم قرآن کیلئے بندے لارہا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بنارسی ٹھگ ثابت ہوا ہے، ہر معاملے میں اس کا جھوٹ اور بناوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…