پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی ملازمین کیلئےحکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ وفاقی ملازمین کو بجٹ تک 4 ماہ کا ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں، ہمارے پاس صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار نہیں،سرکاری ملازمین کو حکومت اپنی طرف سے سپیشل الاؤنس کے ذریعے جون تک ریلیف دینا چاہتی ہے، مظاہرین ہمارے بھائی ،ریاست کے ذمہ دار لوگ ہیں ،مسائل پر ہمیں بھی فکر ہے،بہت سے معاملات حل ہوچکے،

اب صرف پرسینٹیج پر بات ہے اس کا حل بھی نکل آئیگا،مظاہرین کو احتجاج کا حق ہے تاہم سیاسی پارٹیاں ملوث ہوئیں تو سرکاری ملازمین نقصان میں رہیں گے ، 26 مارچ کے لانگ مارچ بارے وزیراعظم نے رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے، تحریک لبیک والے قابل عزت، ہیں، ابھی تک ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔منسٹر انکلیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے پر یہاںجمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چار ماہ سے ان ملازمین کیساتھ رابطے میں ہیں،کابینہ نے ہم تینوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ بیسک پے پر 40 فیصد دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک ایک سے 16 گریڈ تک کیلئے بات ہوئی تھی ،کل اچانک 22گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوان مین اضافے کا مطالبہ کردیا گیا، اس پر حساب کتاب جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور خزانے کے حالات کو دیکھتے ہوئے بجٹ تک ہم وفاقی ملازمین کو 4 ماہ کا ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں، سرکاری ملازمین کو حکومت اپنی طرف سے سپیشل الاؤنس کے ذریعے جون تک ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن یہ اپنی مرضی کا چاہتے ہیں تو جون تک انتظار کرلیں پے کمیشن کا نتیجہ آجائے تو پھر سب کیلئے فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند صوبائی حکومتوں کے ملازمین بھی احتجاج کر رہے ہیں، ہمارے پاس صوبائی حکومتوں کے اختیار نہیں تاہم ہم انہیں ہدایات دے دیں گے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سارے مظاہرین ہمارے بھائی ہیں اور ریاست کے ذمہ دار لوگ ہیں اور ان کے مسائل پر ہمیں بھی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے نوٹس جب یہ بات لائی گئی تو انہوں نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جس کی مظاہرین کے ساتھ کئی مرتبہ ملاقات ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے معاملات حل ہوچکے ہیں اور اب صرف پرسینٹیج پر بات ہے اور اس کا بھی حل نکل آئے گا اور باقی بجٹ آنے پر حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حدود ہیں ان کا ملازمین کو خیال رکھنا چاہیے، معاملات حل ہوجائیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مظاہرین کو احتجاج کا حق ہے تاہم اگر اس میں سیاسی پارٹیاں ملوث ہوں گی اور اسے سیاست کا رنگ دیں گی تو سرکاری ملازمین نقصان میں رہیں گے اور ہم نہیں چاہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین نقصان میں رہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک سے 16 گریڈ کی

تنخواہیں بڑھانے کیلئے جب کہیں گے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پمز والوں نے ہڑتال ختم کردی ہے، تعلیم کے شعبے والوں کا مسئلہ عدالت کا ہے اور وفاق کی کوشش ہے کہ یہ مسئلہ باہمی افہام و تفہیم سے طے ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ان کی جدو جہد میں کوئی سیاسی پارٹی ملوث نہیں ہوگی۔اپوزیشن جماعتوں کے مارچ کے اعلان کے حوالے سے

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ 26 مارچ کیلئے عمران خان کی ہدایت ہے کہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک والے قابل عزت، ہیں، ابھی تک تحریک لبیک والوں سے کوئی بات نہیں ہوئی،ان ملازمین کے پیچھے ان کے افسران بھی ہیں جو اچھی بات ہے، افسران کی بھی تنخواہ بڑھنی چاہیے،صوبوں کے اختیارات ہمارے پاس نہیں ،ملازمین کے ہمراہ بات چیت کیلئے ان کے صوبوں میں جاسکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…