بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن تو پی ڈی ایم کے نمائشی صدر اصل میں پیسہ کس کا چلتاہے ،حافظ حسین احمد نے بڑا دعوی کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی (آن لائن )جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن تو پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں پی ڈی ایم میں پیسہ میاں نوازشریف کا اور فیصلہ آصف علی زرداری کا چلتا ہے وہ ممتاز صحافی چودھری راشد محمود کے چھوٹے بھائی

چودھری ساجد محمود کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ (اسلام آباد) کو رینٹل احتجاج بناکر نوازشریف وغیرہ سے بھاری بھرکم رقومات وصول کی گئیں اور ہمارے مدارس عربیہ کے طلبا اور مخلص کارکنان سرد موسم میں 13 دن انتہائی کسمپرسی کے عالم میں پڑے رہے جبکہ جے یو آئی کی مرکزی قیادت یہی کہتی رہی کہ اگر دیگر پارٹیاں آزادی مارچ میں نہیں آرہی ہیں تو کوئی بات نہیں وہ پارٹیاں مال لگائیں گی اور ہم جے یو آئی والے جان لگائیں گے اور 13 دن کے بعد بظاہر اسٹیبلشمنٹ خلاف آزادی مارچ نکالنے والوں نے چودھری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے ذریعہ اسی اسٹیبلشمنٹ کی یقین دہانی پر آزادی مارچ کے خاتمے کا اعلان کیا گیااور اس بات کا اعتراف مولانا فضل الرحمن میڈیا میں کئی بار خود کرچکے ہیں اس ٹھیکیدار نہ انداز احتجاج کی صورتحال کو بھانپتے ہوئے ہم نے پارٹی کے اندر اس پر آواز بلند کی اور پھر پی ڈی ایم کوئٹہ کے منعقدہ جلسہ عام میں نواز شریف کے ویڈیو لنک خطاب کے ملک دشمنی بیانیہ کے الفاظ سے لاتعلقی کا برملا اعلان کیا، حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیوں نے 20 ستمبر 2020 کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینے، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے اور سینٹ کے الیکٹرول کالج کو توڑنے کے نہ صرف معاہدے بلکہ ان نکات پر مشتمل میثاق پاکستان پر بھی دستخط کردینے تھے مگر ایک بچہ بلاول اور ایک بچی مریم نے پی ڈی ایم کے تمام متفقہ فیصلوں کو ویٹو کردیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کا اللہ ہی جانے کون صدر ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…