پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2021ء کیلئے ریٹرننگ ، پولنگ افسران کی تقرری کردی

datetime 10  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2021ء کیلئے ریٹرننگ اور پولنگ افسران کی تقرری کردی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے عملے کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ انتخابات کا شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں سپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہونگے۔شمشاد خان، شاہد اقبال اور آصف علی یاسین اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص ملک، عاطف رحیم، کاشف عباس ملک اور تبسم جاوید بھی اسلام آباد کے پولنگ افسران ہوں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سندھ، غلام اسرار خان پنجاب کے ریٹرننگ افسر مقرر کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خیبرپختونخوا جبکہ محمد رازق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔سینیٹ انتخابات 2021ء کیلئے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، اس حوالے سے شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…