بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی  مہنگائی کا سونامی لائی،نیا پاکستان’’مہنگا پاکستان‘‘نکلا،بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کو سیاست میں کون گھسیٹ رہا ہے ؟، کیا وہ   جو  آپ کو سیاست سے دور  رہنے   اور ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنے کا کہتے ہیں؟ یا پھر   وہ  جو ان کی انگلی پکڑ کر سیاست کرتے ہیں،  انگلی پکڑ کر الیکشن لڑتے ہیں، جو کہتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کھڑے ہوں؟نیا پاکستان تو

مہنگا پاکستان نکلا اور یہ صرف اس لیے ہم پر ناجائز حکومت مسلط کی گئی، حکومت مہنگائی کا سونامی لائی ہے، آٹا، دال، چینی سمیت ہر چیز عام آدمی کی خرید سے باہر ہے،عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں نصف گھرانے غذائی قلت کا شکار ہیں،سندھ کے جزیرے، گیس، کوئلہ، ٹیکس ریونیو  پریہاں کے عوام کا حق ہے ،ہم اسلام آباد پہنچ کر اپنا حق چھینیں گے۔حیدر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام نے آمریت کے مقابلے میں جمہوریت کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام آمر حیدر آباد کے عوام سے ڈرتے تھے اور ضیا الحق نے طلبا یونین پر پابندی عائد کی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرا عظم کہتے ہیں کہ سندھ ہمارا صوبہ نہیں ہے، اگر سندھ وزیر اعظم کا صوبہ نہیں ہے تو کس کا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کا سندھ سمیت کوئی بھی صوبہ نہیں ہے، ایک وزیراعظم کس طرح یہ بیان دے سکتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے بھی اس کے نہیں، اسے سندھ چاہیے اور نہ ہی سندھ کی عوام، مگر سندھ کے جزیرے، گیس، کوئلہ، ٹیکس ریونیو ضرور چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاق سے سندھ کو پورا حصہ ملتا تو حیدر آباد میں نوجوانوں کو روزگار دیتے اور تعلیمی ادارے قائم کرسکتے تھے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اسلام آباد پہنچ کر اپنا حق چھینیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت مہنگائی کا سونامی لائی ہے، آٹا، دال، چینی سمیت ہر چیز عام آدمی کی خرید سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کی بوری 1237 روپے، الو 40 روپے کلو، انڈے 175 روپے درجن، دودھ 120 روپے لیٹر، چینی 90 روپے کلو، دال 107 روپے کلو، پیٹرول سپر 112 روپے لیٹر، ڈیزل 116 روپے لیٹر، یہ سارے عمران خان کے کارنامے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیا پاکستان تو مہنگا پاکستان نکلا اور یہ صرف اس لیے ہم پر ناجائز حکومت مسلط کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت مقامی کسان سے فضل نہیں

لیتی لیکن باہر منگواتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں نصف گھرانے غذائی قلت کا شکار ہیں، وہ اپنے راشن میں کمی کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان تجاویزات کے نام پر غریبوں کے سر سے چھت چھین رہا ہے اور غریب دشمن حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا تناسب پہلی مرتبہ منفی میں ریکارڈ کیا گیا، افغانستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا حوالہ دے کر کہا کہ عمران خان کی

حکومت میں کرپشن کا تناسب بڑھا ہے۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے وہ خود کشی کرلیں گے لیکن 3 برس میں تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کو سیاست میں کون گھسیٹتا ہے، کیا وہ گھسیٹتے ہیں جو کہتے ہیں کہ آپ سیاست سے دور رہو اور ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وہ اسٹبلشمنٹ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں جو ان کی انگلی پکڑ کر سیاست کرتے ہیں،

جو ان کی انگلی پکڑ کر الیکشن لڑتے ہیں، جو کہتے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کھڑے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ دوست ممالک ناراض ہیں انہیں بھی سنبھالو، فیٹف کی قانون سازی میں بھی مدد کرو، گلگت بلتستان میں اتفاق رائے کے لیے بھی مدد دو اور سینیٹ انتخابات آرہے ہیں اس لیے ہماری مدد کرو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ آپ سیاست سے پیھچے ہٹو، پیپلز پارٹی کا بیانیہ ہے کہ ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…