اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان جیسے نااہل اور ان کی جماعت کو اقتدار نہیں دیا تو آپ نے اسی رات ’’وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ‘‘ کیوں کہا؟مولانا فضل الرحمان کا حیران کن دعویٰ

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

حیدرآباد (آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے اسٹبلشمنٹ سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں اس کو مان کر قوم سے معافی مانگنی پڑے گی،اگر آپ نے انتخابات کے نتائج تبدیل نہیں کیے اور عمران خان جیسے نااہل اور ان کی جماعت کو اقتدار نہیں دیا تو آپ نے اسی رات کیوں کہا کہ وتعز من تشاو تزل من تشا؟سمندر موجیں مارتا نہیں تھکتا،جب تک یہ

حکمران تھک نہیں جاتے سیاست میں ہمارے کارکن بھی اس وقت تک فعال رہیں گے،یہ حکمران ناجائز راستے اور چور دروازے سے اقتدار میں آئے،ہم نے عہد کیاہے کہ جب تک پاکستان کے اقتدار سے ان نااہلوں کو نکال باہر نہیں کرتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حیدر آباد میں تاریخ کے فقیدالمثال جلسے پر سندھ دھرتی کے بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کا پیغام ہے اور نہ صرف حکمرانوں کو آواز نہیں دی بلکہ دنیا کو جنجھوڑا ہے اور پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالکوں کو بتایا ہے کہ حکومتیں آپ کی وجہ سے عوام کے ووٹ سے بنیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان میں آزاد فضاں کو یکجا کرنے کے لیے نکلے ہیں، یہ تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سمندر موجیں مار کر نہیں تھکتا اور سمندر کے اندر مچھلیاں تیرتی تیرتی نہیں تھکتی اور پاکستان کی سیاست میں ہمارا کارکن بھی اس وقت تک فعال رہیں گے جب تک یہ حکمران تھک نہیں جاتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عہد کیاہے کہ جب تک پاکستان کے اقتدار سے ان نااہلوں کو نکال باہر نہیں کرتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمران ناجائز راستے اور چور دروازے سے اقتدار میں آئے۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یہ باتیں بھلی لگتی ہیں کہ ہمارے ملک کی اسٹبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہمارا سیاست سے تعلق نہیں ہے، ہم کب چاہتے ہیں کہ ہماری فوج سیاست میں ملوث ہو، ہم کب چاہتے ہیں کہ وہ دفاع کے علاوہ کوئی اور کردار ادا کرے لیکن کیا کریں غلطیاں ہوئی ہیں اور ان غلطیوں کا ماننا پڑیں گی اور قوم سے معافی مانگنا پڑے گی، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے انتخابات کے نتائج تبدیل نہیں کیے اور عمران خان جیسے نااہل اور ان کی جماعت کو اقتدار نہیں دیا تو آپ نے اسی رات کیوں کہا کہ وتعز من تشاو تزل من تشا۔ان کا کہنا تھا کہ

‘آپ نے عزت و ذلت کے حوالے سے ان کو مبارک دی اور مجھے حیرت ہوئی جب کہا گیا کہ ہم نے تو دشمن کو شکست دی ہے، انتخابات پی ٹی آئی نے جیتے ہیں اور فتح کا اعلان آپ کر رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں اس کامیابی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔صدر پی ڈی ایم نے کہا کہ آپ اگر پاکستان کے عوام کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں تو پھر واضح کردیجیے، آپ پاکستان کے عوام کو شکست دیتے ہیں تو

آپ فتح کا اعلان کرتے ہیں، یہ سیاست نہیں چلے گی، ہم نے بزدلی کی سیاست نہیں دیکھی، ہم نے حق کی آواز بلند کی ہے اور بلند کرتے رہیں کہ تاوقتیکہ آئین کے مطابق تمام ادارے کام شروع نہ کردیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں فاضل ججوں سے استدعا کروں گا کہ آپ اس معاملے پر عدالت خود کو فریق نہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن واضح کرنا چاہتے ہیں کہ

آپ نے شکست دی ہے تو کس کو دی ہے، آپ نے فتح حاصل کی ہے تو کس کے مقابلے میں کی ہے، اگر آپ بھارت کو شکست دیں، سرحد پر پاکستان کے جھنڈے گاڑ دیں، اگر کشمیر کو بھارت کے پنجے سے آزاد کرالیں تو ہم آنکھوں کے پلکوں پر فوج اور جرنیل کو بیٹھانے کے لیے تیار ہیں لیکن بتایا جائے کہ فتح کس کے خلاف تھی اور یہ شکست کس کو دی گئی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…