بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ایم پی ایز کی خریدو فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کا کے پی کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کے پی کے کے وزیر قانون سے

استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کو احکامات دے دئیے۔ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی وڈیو نے ثابت کر دیاکہ وزیراعظم عمران خان کا موقف درست تھا-کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لانے کے بعد عمران خان اب سینیٹ میں صاف شفاف الیکشن کا رواج لانا چاہتے ہیں۔آج کی وڈیو میں اگر کوئی تحریک انصاف کا ممبر ہو یا کسی اور پارٹی کا سلوک ایک جیسا ہو گا۔کپتان کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے لینا انتہائی شرم کی بات ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے، فنڈنگ میکنزم پر قانون سازی ہونی چاہیئے، یہ لوگ پیسے خرچ کر کے ایوان میں آتے ہیں جبکہ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 25 سال سے اس معاملے کو اٹھاتے رہے، عمران خان نے الیکشن میں خرید و فروخت کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…