اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر انکم سکیم سے مستفید ہونیوالوں میں 8 ریٹائرڈ جج کئی سرکاری افسران سمیت امیر ترین افراد بھی شامل ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناجائز طور پر مستفید ہونے والے 29ہزار961افراد میں 8ریٹائرڈ جج، گریڈ 20کے تین افسران ، گریڈ 19کے 10، گریڈ 18کے21، گریڈ 17کے111ریٹائرڈافسران سمیت 15326 پنشنرز ، 273سرکاری ملازمین ،

بہت زیادہ آمدن والے امیرترین 9991افراد اور خودمختار اداروں کے 4371ملازمین بھی شامل ہیں ،روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناجائز طور پر مستفید ہونے والے 29961افراد کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے حال ہی میں نکالا گیا ہے جبکہ 8لاکھ20ہزار165افراد کو گزشتہ سال نکالا گیاتھا اس طرح مجموعی طور پر 8لاکھ 50 ہزار126افراد کو فہرست سے نکالاگیا ہے، ذ رائع کے مطابق دو فروری 2021کو 29961افراد کو نکالاگیا ،273سرکاری ملازمین میں گریڈ16کے دو افسران ، گریڈ 15کے چار ، گریڈ 14کے6، گریڈ12کے 5ملازمین شامل ہیں ، خود مختار اداروں کی تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقات کے 9ملازمین ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 24ملازمین ، ماحولیاتی تبدیلی کے خودمختار ادارے سے ایک ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خود مختار ادارے سے 17، فنانس ڈویژن کے خودمختار ادارے سے201ملازمین ، نیشنل بنک ، نیشنل

سیونگز ، نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منجی پیراور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے 112ملازمین ، میری ٹائم افیئرز کے خود مختار ادارے سے2، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 83ملازمین ، این ٹی ڈی سی کے6،پاکستان پوسٹ کے ایک ،

پاکستان بیت المال کے82،پیٹرولیم ڈویژن کے خودمختاراداروں کے577ملازمین ، پی آئی اے40،پاور ڈویژن کے خودمختار اداروں کے2282ملازمین ، ریلوے39،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خود مختاراداروں کے112ملازمین ، ٹورازم کی خودمختار ایجنسیوں کے 16ملازمین ، واپڈا

کے8اور دیگر خودمختار اداروں کے 759ملازمین ناجائزطور پر مستفید ہوتے رہے۔ ایف بی آر کے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق بہت زیادہ آمدن والے 9991افراد میں سے 3897افراد کا تعلق سندھ ، 2139افراد کا تعلق پنجاب ، 2371کا تعلق خیبر پختونخوا، 1132کا تعلق بلوچستان ، 232گلگت بلتستان،204کاتعلق آزاد کشمیر اور 16کا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…