بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کریمنل ونگز کے لوگوں کو اینٹی انکروچمنٹ میں بھرتی کروا کے سرکاری زمینوں پر قبضے کروانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ہفتے کے روز قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے بھائی اور کزن کے فارم ہائوس پر آپریشن کی کمانڈ سنبھالنے والے ڈی ایس پی انٹی انکروچمنٹ ممتاز مگسی کا کرنمل ریکارڈ سامنے آگیا۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیوبیان میں کہا ہے کہ فارم ہائوسز پر آپریشن کی کمانڈ کرنے والے

ڈی ایس پی انٹی انکروچمنٹ ممتاز مگسی، ڈکیتی، اغوا، کار لفٹنگ، پولیس مقابلوں، رہزنیی سمیت دیگر کیسز میں مطلوب رہا ہے جیل بھی کاٹ چکا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے نکالا جا چکا ہے حلیم عادل شیخ نے دو روز قبل کی وڈیوز بھی جاری کی جس میں اس جرائم پیشہ ڈی ایس پی ممتاز مگسی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکوئوں کو بھیج کر میرے بھائی اور کزن کے فارم ہائوسز کو مسمار کروایا ہے۔اسٹے آرڈر ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے قانونی زمین پر غیر قانونی کارروائی کر کے کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ اس روز ڈی ایس پی ممتاز مگسی کو بھیجا گیا تھا جو ایک ڈاکو اور اشتہاری مجرم رہ چکا ہے۔ میں میڈیا پر تھا جب معلوم ہوا کہ سفید کپڑوں میں لوگ ہمارے فارم ہائوسز سے سامان گاڑیوں میں ڈال رہے ہیں سامان چوری کر رہی ہیں تو جب میں پہنچا تو دیکھا ایک ڈٰی ایس پی ممتاز مگسی موجود تھا میں پوچھا تھا اس نے بتایا کہ انٹی انکروچمنٹ کے ڈی ایس پی ہیں جس کے ساتھ کچھ سادہ لباس ڈاکو بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی ممتاز مگسی ایک ملزم ہے۔ جس کے خلاف بہت ساری ایف آئی آر درج ہیں۔ گڈاپ تھانے، سچل تھانے، گزری تھانے سمیت مختلف تھانوں پر ڈکیتی، رہزنی، کار چوری، پولیس مقابلوں کی ایف آئی آرز درج ہیں۔ ایک پرانا ڈکیت ہے

جس کو سپریم کورٹ نے نوکری سے نکالا تھا جس کو بحال کر کے اس کاموں پر لگایا گیا ہے۔ گزری تھانے، سچل تھانے سمیت دیگر تھانوں پر بھی کرمنل ریکارڈ ہے۔ انٹی انکروچمنٹ بلاول اور مراد علی شاہ کی پرائیوٹ فورس ہے۔ حیدر شہنشاھ بھی ان کے ساتھ شامل تھا جو خالد شہنشا کا بھائی ہے۔ پولیس کے نام پر ڈاکوئوں کو بھیجا گیا۔

پیپلزپارٹی کرمنل ونگز کے لوگوں کو انٹی انکروچمنٹ میں بھرتی کروا کے سرکاری زمینوں پر قبضے کروانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں مراد علی شاہ کے والد عبداللہ شاہ صاحب تھے جس کی رپورٹ ان دنوں میں آئی تھی۔ بلاول زرداری، بلاول کے پاس اس طرح کے بہت سارے ڈاکو سرکاری محکموں

رکھے گئے ہیں جن کو میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ مرتضیٰ بھٹو کی طرح یہ لوگ مجھ پر بھی اسی طرح کے حملے کروا سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو اپیل کرتا ہوں سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضے پر جدیشل کمیشن بنایا جائے جس کی شروعات مجھ سے کی جائے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پنجل خان جونیجو جو ایک ہیڈ

کانسٹیبل تھا اس کو ڈی آئی جی لگوا کر عوام کو زلیل کروایا تھا یہ لوگ بھی اسی طرح لوگوں کو ترقیاں دیکر ناجائز کام کروا رہے ہیں۔بہت جلد ان کا بھی حشر بہت خراب ہوگا۔ دوسری جانب خوفزدہ پیپلزپارٹی کی اپوزیشن لیڈر سندھ کے خلاف مزید انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ پی ایس گڈاپ پر حلیم عادل شیخ اور فارم

ہائوس کے سیکیورٹی انچارج رمضان لاکھو سمیت دو سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے جاری اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فارم ہائوس کے سیکیورٹی انچارج رمضان لاکھو نے فارم ہائوس پر لوٹمار ہونے پر ایف آئی آر کے لئے گڈاپ تھانے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف

غیر قانونی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرنے کے کی درخواست دی تھی۔ پولیس نے مدعی کی ایف آئی آر وزیر اعلیٰ کے خلاف درج کرنے کے بجائے الٹا درخواست گذار پر ہی پرچہ کاٹ دیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں سپر ہائی وے روڈ بلاک کرنے و دیگر کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔اس سے قبل میمن گوٹھ پی ایس پر بھی ایک

مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سندھ پولیس پیپلزپارٹی کی سیاسی غلام بن چکی ہے۔ انصاف کے لئے عدالت جائیں گے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف مقدمات کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے انتقامی کارروائیاں کروائی ہیں ان کے خلاف عدالت جائیں گے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں انتقامی کارروائیوں سے عوام کی حقیقی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

ترجمان نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے مزید انتقامی کارروائیوں کے لئے اس کے علاوہ مزید خاموش ایف آئی آر بھی بنا رکھی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کرائی جانے والی لوٹ مار کے خلاف حلیم عادل شیخ کے حلقہ اور ملیر کے عوام نے جب مُظاہرہ اور دھرنا دیا تو حلیم عادل شیخ نے روڈ کُھلوایا تھا نا کہ بند کروایا تھا جس کا ایک اور جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…