ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 پارلیمنٹرینز کو ووٹ بیچنے پر نکالا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا،اوپن ووٹ سے کرپشن، رشوت کا خاتمہ ہوگا جو اپوزیشن کو قبول نہیں ،یہ بغیر پیسے چلائے الیکشن جیت ہی نہیں سکتے۔ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا

کہ عمران خان دنیائے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لے کر آئے تاکہ شفافیت ہو اور سب کو کھیلنے کیلئے مواقع ملیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن دھاندلی کیخلاف الیکشن سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے احتجاج کیا اور اپنی پارٹی کے 20 اراکین پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ووٹ سے کرپشن، رشوت کا خاتمہ ہوگا جو اپوزیشن کو قبول نہیں ہے یہ بغیر پیسے چلائے الیکشن جیت ہی نہیں سکتے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ ہم سینٹ انتخابات میں سیاسی مخالفین کو سرپرائز دینے کے لیے تیار ہیں ،ہم نے عوام کے تعاون سے اپوزشین کو ہر محاز پر شکست دی ہے سینٹ انتخابات میں بھی ہار اپوزیشن کا مقدر ٹھرے گی،وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی نے سیاسی مخالفین کی ہر ساز ش کو ناکام بنادیا ہے اس وقت ہماری حکومت پہلے سے کئی گناہ مظبوط ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا آج وہ خود عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ، وزیراعظم نے ملک میں احتساب کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے ،ملک

دشمن سیاستدان اس وقت میڈیا پر آکر شور مچارہے ہیں کہ ان کی سیاست اب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوچکی ہے ،حنید لاکھانی نے کہاکہ ملک میں موجود مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں جس پر ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوچکے ہیں ملک جو آج حالات ہیں وہ سب کے سب گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے

ہماری حکومت گزشتہ کرپٹ حکومتوں کا بویا ہواکاٹ رہی ہے ،ہم ان کی تمام عوام دشمن پالیسیوں کو درست کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، مگر اب حکومت اور عوام کی آزمائشوں کے دن گزر چکے ہیں، اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر آنے والا دن ملک وقو م کی بہتری کی جانب گامزن ہے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی

مخالفین جتنا چاہے زور لگالیں عوام ان کے بہکاوے اور کھوکھلے نعروں کے فریب میں نہیں آنے والے ،بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے خلاف جو نئی عدم اعتماد والی منطق پیش کی ہے وہ بھی ان کے لیے دیوانے کا خواب ہی ثابت ہوگا،ان کا مزید کہنا تھاکہ نیا پاکستان نئی امنگوں کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہاہے جو صبر عوام نے کیاہے اس کا پھل جلد ملنے والا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…