جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ فوری ختم کروائیں،وزیر اعظم کا پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف جامع آپریشن کا حکم

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف جامع آپریشن کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہیںمنصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، آئی جی پنجاب نے وزیراعظم کو غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں پر بھی

بریفنگ دی۔اس موقع پروزیراعظم کو غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 2016 اور 2017 میں مختلف ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز نے ریفرنس بھیجے، ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کی درخواست کے باوجود ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہوا تھا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ 906 ریفرنسز، ایف آئی آر کی درخواستوں پر عملدرآمد ہوا تھا، 895 ایف آئی ایف آر فوری طور پر درج کرلی گئی ہیں، ایک کیس سٹے آرڈر ہے باقی درخواستیں واپس لی جاچکی ہیں، وزیراعظم عمرا ن خان نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو صوبے بھر میں آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ ہر ہفتے پیش کریں۔عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ فوری ختم کروائیں، ساری زندگی کی جمع پونجی پاکستان لانے والوں کی داد رسی کی جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں اب تک 42 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوگئی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری آئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاحال روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں

42کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے80 ہزار سے زائداکائونٹس کھلوائے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری آئی۔یاد رہے 12 نومبر 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا ء کیا تھا ، ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…