منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

دانیال عزیز کا شہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے شہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے اْن کے والد پر کرپشن کا الزام لگایا، ان سے جو

زمین منسوب کی گئی ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ دانیال عزیز نے مشیر احتساب و داخلہ امور بیرسٹرشہزاد اکبر کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشیر احتساب نے ان پر ایک ایسی زمین کے قبضے اور واگزاری کا اعلان کیا جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔واضح رہے کہ انسداد دمنشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی ۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے منظو رکر لیا ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی ۔ رانا ثنا اللہ کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائدکرنے کی کارروائی نہ ہوسکی ۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔ خواجہ آصف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب کے تفتیشی افسر

نے بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ خواجہ آصف کے وکیل نے تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ فیملی ممبران کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ فیملی کے کون کون سے افراد ملنا چاہتے ہیں ان کا لکھ کر دیں ۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…