اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی ویکسین کتنی عمر تک کے افراد کولگائی جاسکتی ہے؟وزارت صحت حکام نے واضح کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چینی ویکسین سائنو فارم 60سال سے زائد عمر کے افراد کو نہیں لگائی جاسکتی۔وزارت صحت کے حکام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا

کہ 60سال سے زائد العمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جب کہ روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سہ ماہی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے جو بوڑھے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سائنو فارم ویکسین ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے 60سال سے زائد العمر، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 31افراد انتقال کر گئے اور 1508نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44173ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1508افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 31افراد انتقال کر گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11833ہو گئی

ہے اور مجموعی کیسز 5لاکھ 50540تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32889ہے۔اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 5818 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 248919ہوگئی ہے جبکہ 4036افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 159311ہے اور 4821افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان

میں مریضوں کی کل تعداد 18840اور ہلاکتیں 196ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67803اور 1931ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9100افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 269افراد انتقال کرگئے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4912اور 102افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41655ہے اور اب تک 478مریض انتقال کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…