ہمارے استعفے ایماندار بندے جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ،بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر توکرو! مریم نواز کا وزیراعظم کے استعفوں سے متعلق بیان پر شدید ردعمل

2  فروری‬‮  2021

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمارے استعفے“ایماندار بندے”جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ،سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو،پھر اْسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول

کرلو،بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادیں کل ہی استعفیٰ دے دونگا،31دسمبر گزر گیا، پھر 31جنوری بھی گزر گئی،استعفے دینے کے لیے جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی رہنماء شاہد گوندل کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو پارلیمنٹ میں خود جواب دینے کاسختی سے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہر وزیر خود پارلیمنٹ میں جاکر اپنا بیان جمع کرائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری پاس فہرست موجود ہے، کون کون اسمبلی میں جاکر جواب دیتا ہے، اگر کوئی وزیر کا رکن اپنی پارلیمانی زمہ داری پوری نہیں کرے گا اس سے پوچھا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں قبضہ مافیا سے واگزار سرکاری اراضی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ دوسال میں 36 افراد سے 250 ارب روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کھوکھر برادران، خواجہ آصف، خرم دستگیر. جاوید لطیف، دانیال عزیز سے اراضہ واگزار کرائی گئی۔وزیر اعظم نے ملک بھر میں سرکاری اراضی کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ تمام صوبوں میں سرکاری اراضی پر قبضہ

خالی کرانے کے لئے ایکشن لیا جائے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جس جس نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت میں پہلی مرتبہ ایل ڈی اے کا دفتر میں آتشزدگی نہیں ہوئی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ویزہ رجیم پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کا آئی ویزہ جاری کرنے کی

منظوری دیدی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ دنیا بھر میں آئی ویزہ کے اجراء کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کے حوالے سے کابینہ نے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ نے بتایاکہ اب ملک حالت جنگ میں نہیں، لاپتہ افراد کے حوالے قانون لازمی ہونا چاہیے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اچھا منصوبہ ہے،خیبر پختونخوا حکومت کو ضمنی الیکشن کے لئے ایف سی کی

خدمات دینے کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعظم عمران خانے اپوز یشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے نہ لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی،31 دسمبر گزر گیا پھر 31 جنوری بھی گزر گئی، اب استعفے دینے کی بجائے یہ سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، استعفے دینے کے لیے جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے لوگ استعفیٰ دینے کی جرات نہیں رکھتے۔وزیر اعظم نے کہاکہ کل ہی استعفیٰ دے دوں گا جو رقم آپ نے لوٹی ہے وہ قومی خزانے میں جمع کروا دیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…