ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس ملزم عابد علی ملہی نے خاتون سے لوٹی دولت کہاں خرچ کی؟ پولیس چالان میں اہم انکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان تیار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چالان 100سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 40 گواہان کو بھی شامل کیا گیا ہے ، گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور 15 پر کال کرنے

والا شخص بھی شامل ہے۔ پولیس کی جانب سے تیار کردہ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ عابد علی ملہی نے تفتیشی کے روبرو اعتراف جرم کیا اور دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کروایا ، شفقت عرف بگا کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی نے ریکارڈ کیا جس میں شفقت نے بھی اقبال جرم کرلیا اور دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔چالان کے مطابق ملزم عابد علی ملہی اور شفقت سے برآمدگی بھی کی گئی ، شفقت نے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا جب کہ عابد علی ملہی نے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایا ، پولیس نے عابد ملہی اور شفقت بگا کا موبائل فون برآمد کیا ، تاہم عابد ملہی نے خاتون سے لوٹی ایک لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کردی ، عابد ملہی نے خاتون کے سونے کے کڑے اور اے ٹی ایم بھی برآمد نہیں کروایا ، ملزم عابدعلی ملہی نے بیان دیا کہ جب روپوش تھا اس دوران ساری رقم خرچ کردی۔دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے سانحہ کے گرفتار ملزمان عابد ملہی

اور شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو فروری تک کے لئے توسیع کردی ہے۔ جیل حکام نے دونوں ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کا ججز کانفرنس میں مصروف ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…