جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک عدم اعتماد ،پیپلز پارٹی نے جارحانہ حکمت عملی بنا لی حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی ) وزیرِاعظم عمران خان کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد پر پیپلز پارٹی نے حکمت عملی بنا لی۔ پی ڈی ایم کے 4 فروری کو ہونے والے سربراہی اجلاس تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ان ہائوس تبدیلی سے متعلق اجلاس میں

تجاویز پیش کرے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان ہاوس تبدیلی سے متعلق قائدین کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں لانگ مارچ، ریلیوں اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت ہو گی۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد تجویز سے وزیراعظم ہاؤس میں بھونچال آگیا ہے۔ اپنے بیان میں نیرحسین بخاری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تجویز کے بعد وزیراعظم کو پارٹی ارکان اور اتحادیوں کی یاد آگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ ہائوس آکر پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا ثابت کرتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری جماعت کے اندر سے خلفشار عیاں ہو رہا ہے،صدر آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا ، یہ خود اپنے وزن سے گریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی ”اپنوں” کا اعتماد کھو رہے ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نکالے جانے سے بہتر ہے کہ عمران خان خود مستعفی ہو جائیں ۔انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ سستی کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ادبوں روپے کی پیشکش سیاسی رشوت کے مترادف ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…