جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم آپس میں لڑ پڑی کس کس کیخلاف مہم چلائی، کون سے ٹرینڈ زبنائے؟سارا بھانڈا پھوڑ ڈالا

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر موجود سرکردہ لوگ آپس میں لڑ پڑے ، جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ارسلان نامی شخص نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ”ابھی میں آدھا سچ بتانے لگا ہوں اس کے بعد جو اگلا ٹوئٹ ہوگا وہ پورا سچ ہوگا”،

پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا اصل نام ارسلان مشتاق ہے اور وہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا برطانیہ کے ڈپٹی لیڈر مقرر ہیں جبکہ سوشل میڈیا پران کے ارسلان بلوچ سمیت کئی کئی فیک اکائونٹس ہیں،جاری کردہ ویڈیو میں ارسلان جس شخص کا نام پکارتے ہیں وہ ہیں اظہر مشوانی ، اظہر مشوانی تحریک انصاف سوشل میڈیا کے اہم کارکن تھے ، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن بھی تھے ۔ ارسلان کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ”وہ لاریب وہ جو بھی ہے۔۔۔وہ منتیں نہیں کرتے رہے کہ مجھے گروپ میں ایڈ کرائو، مجھ سے ری ٹوئٹ لیتے رہے ہوم،مجھے مسیج کرتے رہے ہو کہ مریم نوازنے۔۔۔اس ویڈیو کو پھیلا دو۔۔میں تمہیں ایکسپوز کرونگا،اس ساری لڑائی میں وہ سب ثابت ہوگیاجس کا کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر چرچا تھایعنی فیک سوشل میڈیا اکائونٹس، فیک سوشل میڈیا کمپینز وغیرہ جس کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی پنجاب اور پی ٹی آئی یورپ کے درمیان سامنے آنے والی لڑائی میں جہاں ایک دوسرے کے فیک اکائونٹس ، فیک کمپین سامنے آئیں بلکہ سرکاری اکائونٹس سے بھی انہیں ر ی ٹوئٹس وغیرہ کرنے کے ریکارڈز بھی سامنے آچکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…