عیسائی فیملی کے آٹھ افراد نے اسلام قبول کر لیا

18  جنوری‬‮  2021

واہ کینٹ (آن لائن)واہ کینٹ کے معروف عالم دین مولانا عبدالمالک مجاہد خطیب جامع مسجد قباء اہلحدیث کے ہاتھ پر عیسائی فیملی کے آٹھ افراد نے عیسائیت کو چھوڑکر اسلام قبول کر لیا مولانا عبدالمالک مجاہدنے عیسائی فیملی کو کلمہ شہادت پڑھایا اس وقت مذکورہ مسجد میں بڑے رقت آمیز مناظر تھے نو مسلم فیملی نے اپنی آئندہ زندگی

قرآن و سنت پر عمل کرنے اور دین اسلام کی ترویج کے لیئے صرف کرنے کا عہد کیا مولانا عبدالمالک مجاہداور مسز طلعت اویس نے انھیں دین اسلام کے بنیادی عقائد کے متعلق مکمل بریفنگ دی اور ان کے نئے اسلامی نام بھی رکھے گئے رزاق مسیح کے بجائے محمد رزاق،شہناز مسیح کے بجائے شہناز بی بی ،روما کے بجائے فاطمہ بی بی،پریا کے بجائے آمنہ بی بی،جیا کے بجائے عائشہ بی بی،مریم مسیح کے بجائے مریم بی بی،آصف مسیح کے بجائے محمد آصف،اور آتش مسیح کے بجائے محمد علی نام رکھے گئے اس کے بعد مذکورہ فیملی کے لیئے استقامت کی دعا کی گئی اور نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔دوسری جانب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا عالمی برادری کٹہرے میں لائے ، مودی نے بھارت کے اندر قوم پرستی اور مذہبی جنونیت کو بھڑکا کر اقلیتوں کا قتل عام کیا ،انتخاب جتنے کیلئے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا مودی نے اپنی قوم کے جذبات کو گمراہ کن رخ پر ڈالا ،کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا گیا ،بھارت کو مودی حکومت نے جنونی اور دہشتگرد ملک بنادیا ہے جہاں اقلیتیں اور نچلی ذات کے ہندو محفوظ نہیں ہیں ،بھار ت خطے کا ہی نہیں دنیا کے امن کیلئے

خطرناک ملک بن چکا ہے عالمی برادری کاروائی عمل میں لائے،اقوام متحدہ اب بھی ایکشن میں نہیں آئی اور کشمیریوں پر ظلم وجبر کو نہیں روکا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے ،اقوام متحدہ غیر جانبدار ادارہ بن کر بھارت کا کشمیر سے تسلط فوری ختم کرائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں

کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ قائداعظم ؒ نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا، اپنی شہ رگ کوکسی قیمت پر دشمن کے حوالے نہیں کرسکتے،کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،حق خودارادیت کی جدوجہدمیںپوری پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک

ہے، سوڈان اور انڈونیشیا کو توڑنے کیلئے اقوام متحدہ دیرنہیں لگاتا ، 73سال سے فلسطین اور کشمیر میںلاکھوں مسلمان ذبح کیے جارہے ہیں اور اقوام متحدہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر تعصب اوردوہرے معیارکو ترک نہ کیاتو دوایٹمی قوتوں کے درمیان ٹکرائو سے پوری دنیاجنگ کی لپیٹ میں آجائے گی، بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قاتل ہے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…