جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو وقت کی روٹی تک چھین لی ، بجلی و گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی حکومت کا بوریا بسترگول ۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے حکومت کیخلاف طبل بجا دیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکو ٹ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اب بہت جلد اپنے بوریا بستر گول کر کے اقتدار چھوڑنا ہوگا کیونکہ ان نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کے سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے اور حکمرانوں سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور یہ جن اب قابو میں نہ آ رہا ہے جبکہ حکمران اپوزیشن کو

احتساب کے نام پر انتقام کا مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور ہمارے عظیم ساتھی خواجہ محمد آصف کے خلاف بھی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف کوئی کرپشن کے ثبوت بھی نہ ملے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ ن سیالکوٹ کی قیادت سے ملاقات و اظہار یک جہتی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب بے اختیار ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں بلکہ نیب کا مشن یہ ہے کہ پکڑ دھکڑ کرو اور بعد میں ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دو۔انھوں نے کہا کہ میرے خلاف اور میرے بھائی سمت دیگر مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کے خلاف موجودہ حکمرانوں نے انتقامی کارروائیاں کیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے کسی پر کرپشن ثابت نہ سکی بلکہ سب رہا ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو رقم کی ادائیگی خفیہ طور پر اس لئے کی گئی کہ اپنی کمیشن بنائی جائے اور اب جعلی نوٹس ارسال کر کے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکومت میں کرپشن 110 فیصد اور رشوت کے ریٹ 200 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ بجلی و گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی بلکہ ظلم ہے۔انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ عدم ادائیگی پر ملائیشیا نے پی آ ئی اے کا جہاز روک لیا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی خوب جگ ہنسائی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتیں متحد ہیں ان میں کوئی دراڑ نہ بلکہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت اور عوام کی بقا کے لئے ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے پاک کرنے والوں نے مزید قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے ایک غیر منتخب شدہ نااہل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گندی زبان استعمال کرتی ہیںکیا کسی اعوان کا یہ شیوہ ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف پاکستان بہت جلد واپس آئیں گے اور مسلم لیگ ن کی آ ئند ہ حکومت بنے گی جو کہ عوام کو ریلیف دے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…