جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

عثمان بزدار تونسہ میں اربوں روپے پانی کی طرح بہارہے ہیں اورلاہور کو بدبودار بنارہے ہیں، وزیراعلیٰ پر الزام عائد

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عثمان بزدار تونسہ میں اربوں روپے پانی کی طرح بہارہے ہیں،خوبصورت لاہور کو بدبودار بنانے میں پرچی والے وزرا میں ریس لگی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور سے تین صوبائی وزرا اور دو وفاقی وزرا ہیں۔”تحریک کچراکنڈی”کا

ایک بھی وزیر اپنے حلقوں میں جانے کی ہمت نہیں کررہا،جس دن یہ لوگ اپنے حلقوں میں گئے عوام ان کا کچرے کے شاپروں سے استقبال کرینگے۔خادمہ جی راجکماری کے ایک ایک لفظ پر آپ کو مروڑ اٹھتے ہیں۔ہماری راجکماری جب بولتی ہیں تو اسلام آباد سے لاہور تک چیخوں کی آوازیں سنائی جاتی ہیں،جس دن راجکماری نے اسلام آباد کا رخ کیا وہ دن جعلی حکومت کا آخری دن ہوگا۔  دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کی پولیس سے ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی۔ قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے لیگی رہنما اور کارکنان نے احتساب عدالت کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس دوران لیگیوں اور پولیس کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بات ہاتھا پائی اور دھکم پیل تک پہنچ گئی۔اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے جنہیں پولیس اہلکاروں نے دھکے دئیے۔ پولیس افسران نے حالات کو دیکھتے ہوئے خواتین اہلکاروں سمیت مزید نفری طلب کر لی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی بھتیجی اور پارٹی

کی نائب صدر مریم نواز نے ملاقات کی، مریم نواز نے اپنے کزن اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی، مریم نواز نے دونوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اس موقع پر شہباز شریف سے اہم امور پر مشاورت بھی کی۔ مریم نواز نے شہباز شریف سے کہاکہ آپ کی بڑی قربانی ہے،فیملی آپ کو بہت مس کرتی ہے۔ پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…