پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

کشکول توڑنے والوں نے اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ لے لیا

datetime 16  جنوری‬‮  2021 |

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں تنہا ہوچکا ہے۔کشکول توڑنے والوں نے ڈھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ لیا۔ 1947 سے 2018تک پاکستان کا کل قرضہ 30 ہزار ارب تھا لیکن موجودہ حکومت نے

اپنے دورحکومت میں 14 ہزار ارب کا اضافہ کیا۔ مردان بجلی گھر میں تنظیمی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرراعلیٰ اور اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ اس وقت پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔ یہاں تک کہ چین اور سعودی عرب جیسے دوست بھی ناراض ہوچکے ہیں۔ چین کو پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں سی پیک کیلئے پاکستان کا راستہ چاہئیے اور وہ درآمدات و برآمدات کیلئے بندرگاہ کی سہولت چاہئیے۔ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام ہمسایہ ممالک پاکستان سے ناراض ہیں اور ان حکمرانوں پر کوئی اعتماد نہیں رہا۔ امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔ لوگ بے روزگار ہورہے ہیں ،اس ملک میں سب کچھ مہنگا ہے لیکن شہدا اور بالخصوص پشتونوں کا خون سستا ہوچکا ہے۔ نوازشریف کو چور چور کہنے والے دیکھ لیں کہ انکی حکومت میں آٹے کے تھیلے کی قیمت کہاں تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت کیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے میں دو بار اضافہ کیا جارہا ہے۔سانحہ مچھ اور وزیراعظم کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری ایک ہی مطالبہ کررہے

تھے کہ وزیراعظم آئے اور انکے غم میں شریک ہو لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم نے انکے مطالبے کوبدمعاشی اور بلیک میلنگ کا نام دیا۔ اے این پی دورحکومت میں جب پولیس جوان شہید ہوتا تو بحیثیت وزیراعلیٰ خود جنازے کو کندھا دیا ، آج انکی حالت یہ ہے کہ غم میں شریک ہونے کیلئے لواحقین کو اپنے دفتر بلارہے ہیں۔

باچاخان اور ولی خان کی برسیوں کے حوالے سے امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ 23جنوری کو عوامی نیشنل پارٹی پشاور میں بڑا جلسہ عام کرنے جارہی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے اور اس نااہل حکومت کے خلاف ایک بار پھر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…