پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہر قائد کی روشنیاں بحال 2014 میںکرائم انڈیکس میں دنیا کے 12 بڑے شہروں میں چھٹے نمبر پر آنیوا لا کراچی اب کس نمبر پر آگیا؟قربانیاں رنگ لے آئیں

datetime 16  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن ، این این آئی )کراچی ٹرانسفرمیشن پلان، کراچی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ،امن کی بحالی کے اثرات، پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں روشنیوں کی واپسی،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوش ،2014 میں کرائم انڈیکس میں دنیا کے

بارہویں بڑے شہرکراچی کا چھٹا نمبر تھارینجرز اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں آج کراچی کرائم انڈیکس میں 103 نمبر پر ہے،آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال ترقی یافتہ ممالک کے دارالحکومتوں سے بھی بہتر ہے،دہشت گردی میں 95%، ٹارگٹ کلنگ98%،بھتہ خوری 99% جبکہ اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 98% کمی ہوئی ،کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کا مرکز و محور کراچی کے باسی 11 سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے کراچی والوں کے لئے لائیں گے ۔کراچی کو صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت انفرااسٹرکچر میں ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنایا جائے گا۔دریں اثنا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی والوں کے لئے 50 اسٹیٹ آف آرٹ فائر ٹینڈرز اٹھارہ ہزار گنجائش کے اور دو باؤزرز نئے سال کا تحفہ ہے جس سے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اور وعدہ پورا ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ درآمد شدہ

فائر ٹینڈرز اور باوزرز کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ روپے ہے، گورنر نے کہا کہ KMC کے پاس اس وقت شہرکے چھبیس فائراسٹیشنزمیں صرف گیارہ فائرٹینڈرزقابل استعمال ہیں جبکہ چوالیس فائرٹینڈرزمیں سے تینتیس فائرٹینڈرزخراب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےوفاقی حکومت کی جانب سے کراچی شہر کیلئے 50 فائر ٹینڈرز اور دو باؤزرز کے حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…