ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

   ملائیشیا میں توابھی صرف ایک طیارہ ہی تحویل میں لیا گیا ہے، ابھی مزید کتنے طیاروں کو پکڑا جاسکتا ہے؟ ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر پرسن ریحان طارق نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران قومی ایئر لائن پی آئی اے کے مزید 10 طیاروں کو تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کا صرف ایک طیارہ ضبط ہوا ہے لیکن

اگلے چند دنوں میں مزید 10 طیاروں کا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی ایشیا ایوی ایشن لمیٹڈ سے لیز پر 10 طیارے حاصل کیے لیکن بوئنگ 777 کی طرح ان طیاروں کی لیز کی رقم بھی ادا نہیں کی گئی جس کے بعد لیزنگ کمپنی نے قومی ایئرلائن کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں 12.2 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا ہے ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث خدشہ ہے کہ یہ دس طیارے بھی دنیا بھر میں پرواز کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن کا خسارہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں مسلسل بڑھا ہے۔ مالی سال 2019 میں قومی ایئر لائن کو 57 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ مالی سال 2021۔ کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والا خسارہ 20 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے، خدشہ ہے کہ اس بار یہ خسارہ 125 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں پی آئی اے کے ایک طیارے کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا اس بارے میں موقف ہے

کہ ملائیشیا کا لیزنگ کمپنی اور پی آئی اے کے معاملے میں کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن ملائیشین عدالت نے برطانیہ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود حکم امتناع جاری کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طیارے کی تحویل کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور جلد از جلد یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا،دوسری جانب  معاملے پر اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورملائیشیا میں پی آئی اے و اسکے مسافروں کیساتھ روا رکھے گئے سلوک پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…