ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

براڈ شیٹ کو نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں ملا، دوسروں کو کٹہروں میں کھڑا کرنے والا نیب خود کٹہرے میں کھڑا ہے

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنمااور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ براڈ شیٹ کو نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں ملا، دوسروں کو کٹہروں میں کھڑا کرنے والا نیب خود کٹہرے میں کھڑا ہے، یہ بدقسمتی ہے کہ اس ادارے کو شرم نہیں آتی، نیب سے پوچھنے والے بھی خاموش بیٹھے ہیں۔جمعرات

کواحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی نیب کورٹ میں پی ایس او کے ایم ڈی کی تعیناتی کا کیس چل رہا ہے ، اس کیس کی حقیقت سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں بیان کردی ہے، کیس میں کوئی حقیقت ہے نہ کوئی دلائل ہے۔ یہ سیاستدانوں کی زینت ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو کٹہروں میں کھڑا کرنے والا نیب خود کٹہرے میں کھڑا ہے۔ 20 سال پہلے نیب کیا کر رہا تھا اور آج کیا کر رہا ہے۔ نیب کو کس نے اختیار دیا کہ عوام کے7 ارب کمپنی کو دے دیئے گئے اور چند نام چھپانے کے لیے سارے الزام نواز شریف پر ڈالے گئے، اعلی عدلیہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کو نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ نیب سیاستدان کو دبانے کا ذریعہ ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔ نیب ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم کو پروسیکیوٹ کرتا رہا۔ حکومت کو برطانیہ عدالت کے فیصلے کو شائع کرائے۔ نیب ججوں کو بلیک میل کر رہا ہے۔ اگر ملک میں انصاف ہوتا تو آج نیب کا چیئرمین کٹہرے میں کھڑا ہوتا۔سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھا نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آر او دیا گیا، جن کیخلاف کچھ نہ ملا انہیں نیب

عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج حقائق عوام کے سامنے آگئے ہیں، عسکری اداروں پر الزام لگا ہے۔ برٹش عدالت کا آرڈر حکومت اور عدلیہ کے پاس ہے۔ برطانیہ عدالت کا فیصلہ کیوں شائع نہیں کیا جا رہا۔ جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آر او دیا گیا۔ جن کیخلاف کچھ نہ ملا انہیں نیب عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نواز شریف سے لندن میں ملاقات ممکن نہیں ہے، پی ڈی ایم موجود ہے عوام کو ریلیف دلوائی گی۔ پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، ملک ترقی نہیں کریگا۔ اسٹیل مل کی ملازمین کا تحفظ ہونا چاہئیے۔ پی ڈی ایم ایک تحریک ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…