بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

آن لائن فراڈ کی بڑی واردات، نجی بینک کے درجن بھر صارفین جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور کے شہری رقم نکالے بغیر لاکھوں روپوں سے محروم ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کا فراڈ ہوا ہے، ایک ہی دن میں نجی بینک کے دس سے زائد صارفین لٹ گئے۔واقعے سے متعلق خاتون صارف نے بتایا کہ وہ گھر پر تھیں کہ اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے

نکلنے کا میسج آیا، کچھ لمحوں میں ایک لاکھ روپے نکلنے کا ایک اور میسج آیا، متعلقہ بینک پہنچی تو کئی افراد اسی طرح کی شکایت کررہے تھے۔اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کے معاملے پر ایک اور بزرگ صارف نے بتایا کہ میرے اے ٹی ایم کارڈ سے ساڑھے تین لاکھ روپے نکلے ہیں، ہم نے بینک کو اپنی شکایات درج کرادی ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی تھانہ ویسٹریج پولیس کی اہم کارروائی،نجی کمپنی کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا،کمپنی کا اپنا ملازم ہی ملوث نکلا،ملزم کوگرفتارکرکے 10 لاکھ روپے برآمدکرلیے،ملزم نے 10 لاکھ روپے غبن کر کے مالک کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی۔راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، تھانہ ویسٹریج پولیس کوگھی سپلائر بشیر احمد نے درخواست دی کہ اسکے ریکوری آفیسر بلال سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر10لاکھ روپے چھین لیے جس پر ویسٹر یج پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ریکوری آفیسر بلال کوگرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ بلال نے موٹر سائیکل کو ویران علاقے میں لے جا کر گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کا ڈرامہ رچایا،جھوٹی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی اورمالک بشیر احمد کو واردات کے

متعلق اطلاع دی، پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حالات و واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے بلال کو حراست میں لے کر تفتیش کی، دوران تفتیش ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا،ملزم سے 10لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے، سی پی او محمد احسن یونس نے پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جتنا بھی شاطر اور ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، گرفتار ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…