ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

معاون خصوصی توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نےاہم فیصلہ سنا دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معاون خصوصی توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد ،وزیراعظم عمران خان نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور کام جاری رکھنےکی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

وزیراعظم نے تابش گوہر کے تحفظات حل کرانےکی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہو گی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور پاور سیکٹر کو اس وقت آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔تابش گوہر نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ دو روز قبل واٹس ایپ کےذریعے بھیجا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش گوہر وزارتی امور میں دخل اندازی کی وجہ سے دلبرداشتہ تھے یہی نہیں کے الیکٹرک کے سابق سی ای او نے توانائی سے متعلق کئی اجلاسوں میں اپنی رائے دی جس پرعملدرآمدنہیں ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات میں تابش گوہر کامؤقف سخت تھا، تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کے پیسے واپس کرانا چاہتے تھے۔تابش گوہر کو گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…