پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’ہر ایشوپر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا ‘‘

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر ایشوپر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا،آرپار، استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن لیکر ’’منی‘‘ بدنام ہو چکی ہے اورراجکماری ، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں-اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو ہاتھ پی ڈی ایم کے ساتھ ہوا ہے

اللہ تعالی کسی دشمن کے ساتھ ایسا نہ کرے-انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست آر پار ہو چکی اور استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کا منہ چڑ ھا رہی ہے-لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ گئی ہے -خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے -پی ڈی ایم ٹولے کی حالت قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے-ان کا شرانگیزبیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے – پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی پھر بجلی کی فنی خرابی پر،حقیقت میں پی ڈی ایم میں پیدائشی ٹیکنیکل فالٹ ہے -اس ٹولے نے کورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی -انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد145,508 ہو گئی ہے-24 گھنٹے میں کورونا کے599 نئے مریض رپورٹ ہوئے-پنجاب میں کورونا سے 4,272 اموات ہو چکی ہیں-24 گھنٹے کے دوران کورونا کے12 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 13,396 ٹیسٹ کئے گئے-پنجاب میں اب تک 2,612,326 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…