لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کسی آٹاچور،چینی اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دے گی۔خادمہ جی آپ کی قسمت میں ہی ذلیل و خوار ہونا ہے۔خادمہ جی صبر کریں ’’آر بھی ہوگا اور پار بھی ہوگا‘‘،لیکن آپ نے آج تیل ،گھی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے جو عوام کو آر پار کیا ہے،اس کا نتیجہ تو آپ کو بھگتنا ہی ہے۔
آپ کا واویلہ اور ہلکان ہونا سب راہ فرار کے حربے ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاڈی چوک دھرنے کا گند آج اقتدار کے ایوانوں میں اودھم مچارہا ہے۔پتلیاں نچانے والے بھی ڈوریاں ہلاہلا کر تنگ آچکے ہیں۔اڑھائی سال کا بچہ ویسے چلنا پھرنا شروع کردیتا ہے۔لیکن اس بچے کو اب زیادہ دیر تک چمچے سے کھیر نہیں کھلائی جاسکتی ہے۔