لاہور(این این آئی عدالت نے دس لاکھ روپے مالیت کی جاپانی نسل کی مرغی اور مرغا چوری کرنے پر 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ضلع کچہری میں جوڈیشنل مجسٹریٹ ذولفقار بار نے امپورٹڈ فینسی مرغیاں چوری کرنے کے الزام میں ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر سبزہ زار پولیس نے ملزم وقار ،عثمان اور قاسم کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے
عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مدعی حامد خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جاپانی نسل کے مرغے مرغیاں چوری کا اعتراف کر لیا ہے، چوری شدہ مرغے مرغیاں اصیل تھے جن کی مالیت دس لاکھ بتائی جاتی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ا مپورٹڈ مرغے مرغیاں ملزمان سے برآمد کر لی گئی ہیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔