بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہےآرمی چیف کا رواں ہفتے کوئٹہ جانے کا فیصلہ

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی/آئن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ افغانستان میں موجود داعش کی مدد کر رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے ہیں، ای یو ڈس انفو لیب کے ذریعے بھی

بھارت کے خلاف شواہد سامنے آچکے ہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بینقاب کیا ہے، بھارتی پروپیگنڈا بینقاب کرنے پر پاکستانی میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیے جارہے ہیں، پاکستانی قوم نے متحد ہو کر چیلنجوں کا سامنا کیا ہے، آرمی چیف اسی ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے، پاک فوج کا مورال بلند ہے۔دوسری جانب افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو وزیراعظم عمران حان سے ملاقات کی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عسکری اور سول قیادت نے سانحہ مچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا اور اس بات کاعزم کیا گیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملاقات میں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ بحرین پر بھی اعتماد میںلیا اور بتایا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور فوجی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ملاقات کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب اور قطر کے مابین تعلقات اور رابطے بحال ہوگئے ہیں اور پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قومی سلامتی اور داخلی سلامتی کے معاملات سمیت سانحہ مچھ کی اب تک کی ہونے والی تحقیقات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ان بیرونی عناصر کے بارے میں بتایا جو اس واقعہ کے پیچھے ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں،دشمن کی ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔وزیراعظم نے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور ساتھ ہی ساتھ قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کے ملک دشمن عناصر کے منصوبے ناکام بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…