بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ملک میں بجلی کا نظام بیٹھ رہا تھا تو نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں کیا ہورہا تھا؟‎حیران کن انکشاف

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )جب پاکستان بھر میں بجلی کا نظام بیٹھ رہا تھا تو اس وقت اسلام آباد کے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) میں کیا ہورہا تھا، نجی ٹی وی نے ویڈیو حاصل کرلی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شب ملک بھر میں بریک ڈائون رات 11:47منٹ پر ہوا جس سے مکمل نظام بیٹھ گیا جبکہ اس حوالے سے تاحال کوئی معلوم نہیں ہو سکی ۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والے ویڈیو کے مطابق این پی سی سی میں فریکوئنسی گرتی جارہی تھی اور عملہ گنتی کرتا رہا۔

عملے کے ارکان آپس میں بات چیت کررہے تھے کہ ’فریکوئنسی کم ہو رہی ہے، بجلی کی فریکوئنسی اوپر نیچے ہو رہی ہے، زیرو ہوگئی ہے ۔ جبکہ عملے کا کہنا تھا کہ سارا سسٹم بیٹھ گیا ہے ، مردان بھی سسٹم سے نکل چکا ہے ۔ دوسری جانب دو روز قبل ملک بھر میں کریک ڈائوں ہوتا تھا جس سے پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا ۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔گزشتہ رات سے اب تک 150 فیڈرز کو بحال کیا جا چکا ہے اور جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔کے الیکٹرک کے مطابق ترسیلی نظام بشمول تمام گرڈز پر بجلی کی بحالی عمل میں لائی جاچکی ہے اور فیڈرز کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معمول پر نہیں آسکی۔ نیو کراچی، سرجانی ٹان، نارتھ کراچی، ملیر، گودھرا، سہراب گوٹھ، بن قاسم اور لانڈھی میں بھی بحال نہیں ہو سکی۔کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے اور تکنیکی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔۔دوسری جانب بجلی کے بریک ڈائون سے صوبائی دارالحکومت میں پینے کے پانی کی قلت پیداہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے طویل بریک ڈائون سے ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے سمن آباد، گلشن راوی، اقبال ٹائون ،مزنگ، بیگم روڈ،گڑھی شاہو،محمد نگر، جین مندر ،راج گڑھ، ریلوے اسٹیشن،مصری شاہ،جوہر ٹائون ،وحدت روڈ، سنت نگر، راوی روڈ ،بلال گنج ،بند روڈ ،چوبرجی، ریوارزگارڈن ،جیل روڈ اورتاجپورہ سمیت دیگر

علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ مرحلہ وار بجلی بحال ہونے سے ٹیوب ویل چلنے سے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی ۔واسا کے ٹیوب ویلز پر جنریٹرز موجود ہیں تاہم اکثرپر بجلی کی طویل عدم فراہمی کی صورت میں متبادل پر چلانے کے لئے ایندھن ذخیر رکھنے کی کوئی تیار نہیں تھی ۔ ایم ڈی واسا کے مطابق لاہور کے زیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور ٹیوب ویل کوجنریٹرز پر چلایا گیا اور بجلی کی بحالی کی ساتھ ساتھ ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو

واپڈا پر منتقل کر دیا گیا ۔خیال رہے کہ آئیسکو کے بیشترعلاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ریڈزون میں بھی بجلی بحال ہے اور دیگر علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔نجی ٹی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطا بق ملتان میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ میپکو ریجن میں 132 کے وی اور11 کے وی سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 11کےوی سے آئندہ چند گھنٹوں میں مکمل طور پر

بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔میپکو حکام کا کہنا ہے کہ قاسم پور گرڈ اسٹیشن اور وہاڑی چوک گرڈ اسٹیشن سے بجلی ہوگئی ہے اور مرحلہ وار پورے ریجن میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…